مردان: نامعلوم افراد کا حملہ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی

?️

مردان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر صدی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

صدر سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) خالد خان کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت زوہار قیوم کے نام سے کی۔

انہوں نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ورکرز صوبے میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حصے کے طور پر قطرے پلانے کے لیے ایک گھر میں داخل ہونے والے تھے۔

خالد خان نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کے فوراً بعد جائے وقوع پر پہنچی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

دریں اثنا ضلعی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عمران خان یوسفزئی نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا۔

آج کا حملہ مردان کی ہی تحصیل کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید اور 3 کے زخمی ہونے کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔

جنوری میں خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم حملہ آوروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

اسی ماہ باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں دہشت گردی کی دو کارروائیوں میں 6 پولیس اہلکاروں اور ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ تحصیل ماموند میں پولیو کے قطرے پلانے والے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

انگلینڈ میں معاشی بحران کے باعث کنڈرگارٹنز بند

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ایک سرکاری تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے

پاناما پیپر لیکس میں ایف بی آر کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ سپریم کورٹ

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ پاناما پیپرز

نور ولی جیسے لوگ مجاہد نہیں، دورِ جدید کے خوارج اور فتنہ پرور ہیں

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام کا تصورِ جہاد عدل، امن اور مظلوم

ہوائی سائرن بائیڈن کے یوکرین کے سفر کی خاص بات

?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:کونسل آف رشین فیڈریشن کے نائب ترجمان کونسٹنٹین کوساچیف کا کہنا

اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کُل ہیں۔ شرجیل میمن

?️ 22 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے

’اچھے لباس والی خواتین کو انعام‘ فہد مصطفیٰ کے گیم شو پر تنقید

?️ 7 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں خواتین

انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی

?️ 14 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک

50 سال کی علیحدگی کے بعد چاڈ میں تل ابیب کے پہلے سفیر

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چاڈ کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے