?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب پر بازی لے گئے انہوں نے کارکردگی میں سب ورزا کو پیچھے چھوڑ دیا ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے دوسری اور ثانیہ نشتر کی تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ عبدلرزاق داؤد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور فخر امام کو بھی بہترین کارکردگی پرسرٹیفکیٹ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کیلئے جزا اور سزا کی پالیسی کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی 10وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان تقریب میں شریک ہوئے۔وزیر مواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب سے آگے رہے جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا دوسرا نمبر، ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے چوتھی ، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا پانچویں ، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے چھٹی اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔عبدلرزاق داؤد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور فخر امام کو بھی بہترین کارکردگی پرسرٹیفکیٹ دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاندارکارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کابینہ کی10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم اس بار جگہ نہ بناسکے، کارکردگی پراجیکٹس پرکارکردگی جانچی جاتی ہےجووزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے ، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا جو اگلی بار زیادہ سود مند ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
روپے کی قدر میں بہتری
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج دن کے آغاز میں
ستمبر
پنسلوانیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی صدر لز میگیل جنہیں اس یونیورسٹی کے
دسمبر
صوبائی وزیر نے جاری کئے ملیر 15 کی اسکیم کی انکوائری کے احکامات
?️ 5 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر
فروری
سوشل میڈیا کیسے اسرائیل کے شانہ بشانہ فلسطینوں سے لڑ رہا ہے؟
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے میں اہم کردار
اکتوبر
ایرانی حملات سے ہونے والی تباہی کی مرمت میں سالوں کا وقت لگے گا: گلوبس
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا "گلوبس” نے ایران کے میزائیل حملوں سے مقبوضہ
جون
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پاروجیکٹ کا مزید 2 سال تک بند رہنے کا امکان
?️ 6 جون 2024مظفر آباد: (سچ خبریں) 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ
جون
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانیہ کے وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا
?️ 27 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کاک نے کورونا ایس
جون
غزہ کے بارے میں عراقی وزیر اعظم کا موقف
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کو روکنے
فروری