?️
مانسہرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اسپتالوں میں ڈاکٹرز تک نہیں صحت انصاف کارڈ تو چھوڑیں، صورتحال ایسی ہے کہ اگر صحافی اورعام شہری آواز اٹھائیں تو انہیں قتل کردیاجاتاہے سندھ حکومت کا غریب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں وفاقی وزیر مراد سعید نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کےکارکنان کا جلسہ ہمیشہ بڑا ہوتا ہے ، گزشتہ دنوں مکس اچار پارٹیوں نے جلسہ کیاتھا، پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا غریب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، قائدکے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیاگیا ہے، عام شہری سندھ میں آواز اٹھاتے ہے تو ان کوقتل کردیاجاتاہے۔بلاول کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری کا بیٹا بھی کبھی کبھار چیخیں مارناشروع کردیتاہے، زرداری کابیٹاغربت کی بات کرتا ہے، مہنگائی کی بات کرتا ہے، فرزندزرداری کاغریب سےاتناتعلق ہےجتناکلوکاانڈوں،درجن کا آلو سے۔
سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت انصاف کارڈتوچھوڑیں اسپتالوں میں ڈاکٹرزتک نہیں، سندھ کے اسکولوں میں استاد اور فرنیچرتک نظر نہیں آئیں گے، سندھ میں صحافی اورعام شہری آواز اٹھائیں توقتل کردیاجاتاہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ کے پی میں تعلیمی نظام کو بہتر کیااورپولیس کو بدلا، خیبرپختونخواکودہشتگردی سےنکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا، 200 کروڑ روپے کے منصوبوں کاافتتاح کرچکے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا پاکستان میں شوگرملزآصف زرداری اورشریف خاندان کے ہیں، یہ لوگ عمران خان سے پوچھ رہے ہیں چینی کیوں مہنگی ہوگئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے بھارت اور دیگر ٹیموں کو شکست دی ، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی لیکن لندن جانیوالا واپس نہیں آیا، انہوں نےمعاہدےکیےبجلی استعمال کرونہ کروپیسےدینے ہوں گے۔
اپوزیشن کے حوالے سے مراد سعید نے کہا چینی کی طرح بہت میٹھی میٹھی بات کی جاتی ہیں، پاکستان میں شوگرملزکس کی ہیں؟زرداری اورشریفوں کی، آپ کوعوام نےویسےبھی ریجیکٹ کردیاہے، ایک لندن میں بیٹھاہے پتہ نہیں کیا بیماری ہے، اشتہاری لندن میں بیٹھا ہے اور کہتا ہےعوام سے محبت ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی عمران خان نے عوام کیلئےریلیف پیکج کا اعلان کیا، انہوں نےایسےمعاہدے کیےجس سے ان کو فائدہ اور بوجھ عوام پرپڑا، عمران خان نےاسلام اورپاکستان کی نمائندگی کی ہےاورکرتے رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ
?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی
فروری
وزیر خزانہ کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا
?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو
جون
کیا اسرائیل شام میں نیا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے؟
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے بیان
اپریل
امریکہ میں سیاہ فام قید تنہائی کا سب سے زیادہ شکار
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی جیلوں میں قید تنہائی کو سماجی گروپوں اور ماہرین کے
نومبر
آئینی بینچ نے پہلے ہی روز کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں
?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی
نومبر
میانمار کی عدالت کی طرف سے ایک سوچی وکیل کے لئے عجیب حکم
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق آنگ سان سوچی کے سینئر وکیل نے
اکتوبر
ملک میں جنرل ضیاء اور مشرف دور سے سخت مارشل لاء لگا ہوا ہے، عمران خان
?️ 24 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک
ستمبر
شام میں نوجوانوں کی مزاحمت؛ الجولانی کی حکومت کے خلاف بغاوت کا نیا محاذ
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے بہادر نوجوان داخلی کمزوریوں اور بیرونی جارحیتوں کے
مارچ