مخالفین جانتے ہیں شفاف الیکشن ہوئے تو ہار جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں شفاف الیکشن ہوئے تو وہ ہار جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی فیصلہ آتا ہے تو قانونی راستہ اپنانے کے بجائے تنقید کرتے ہیں، یہ عدالتوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں، کیمرےکے سامنے انٹراپارٹی الیکشن کا مکمل پراسس ہوا، مخالفین کی کوشش ہے پی ٹی آّئی کے پاس بلا ہی نہ رہے، جس طرح ہم نے شفاف الیکشن کرائے کسی نے نہیں کرائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ پر بھی حملہ آور ہوئے اور ہائیکورٹ پر بھی، پشاور ہائی کورٹ کے جج نے 4 گھنٹے تک کیس سنا، سیاسی رہنماؤں کے ہائی کورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے، بانی پی ٹی آئی ہی ہمارے لیڈر ہیں، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن شفاف تھے، کل سے یکے بعد دیگر پریس کانفرنس کروا رہے ہیں، باپ بیٹی سب مل کے پریس کانفرنس کرنے میں مصروف ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ہارس ٹریڈنگ کو پسند کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سخت انتخابات ہونے جارہے ہیں، اگر صاف و شفاف انتخابات نا ہوئے تو ملک ڈی ریل ہو جائے گا، ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا اگر شفاف انتخابات نا کروائے گئے، بلے کا نشان لینے کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی شفاف انتخابات میں سامنے نا آسکے، بلا صرف سیاسی نشان نہیں بلکہ 70 فیصد عوام کے امنگوں کا ترجمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لیا گیا تو 227 نشستیں کس کے پاس جائیں گی؟ انتخابات کے بعد ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو ذمہ دار کون ہوگا؟ یہ اپنی پارٹی میں پوزیشن صرف اپنے رشتہ داروں کو دیتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بائیو میٹرک ایئرپورٹ پر ہوتا ہے، میرے داماد کے تجویز اور تائید کنندہ کو گرفتار کیا گیا، ہمارے سفیر نے لندن میں مفرور کو رخصت کیا، دنیا دیکھ رہی ہے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سزا یافتہ کو سفیر نے رخصت کیا، نوازشریف کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ہائی کورٹ سے تشدد کرکے گرفتار کیا جاتا ہے، فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو چوتھی بار وزیراعظم بنایا جائےگا، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اٹھایا جارہا ہے، بلا لینے والے خوش نہ ہوں،کل شیر اور تیر کا نشان بھی لیا جاسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

محمد عبداللہ خان سنبل چیف سیکریٹری پنجاب تعینات

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف

سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا، بھائی کی تصدیق

?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و سابق رہنما پاکستان تحریک

یمن جنگ کا اصلی مجرم

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے ایک اخبار نے اس ملک کے خلاف جاری جارحیت

ایک ہی سکے کے دو رخ

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت

پاکستان کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی مخالفت

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے

ملک بھر میں آج یومِ فلسطین منایا جا رہا ہے

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں علماء کونسل کی اپیل پر  آج یوم

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مستعفی

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

افغانستان سے اب تک 10 ہزار افراد پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں:فواد چوہدری

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے