?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امام خمینی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا، ایران کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام، پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، قونصلر آفتاب بٹ اور سفارتی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، یقینا آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ پاک ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، محسن نقوی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کل تہران میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے، زائرین اور بارڈر ایشوز پر کل تہران میں منعقدہ سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے، سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
چین میں ایغور مسلمانوں کے خلاف نئے مظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا
?️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین کے ایغور مسلمانوں پر تاریخ کے بدترین مظالم
مئی
یوکرین کبھی روس سے جنگ نہیں جیت سکتا:امریکی نائب صدر
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے
اپریل
سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
القاعدہ مأرب میں کھلے عام ہم سے لڑی رہی ہے:یمنی نائب وزیر داخلہ
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر داخلہ نے اس ملک کے صوبہ البیضا
مارچ
جرمن چانسلر کا دورۂ بھارت؛ اغراض و مقاصد
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شلٹز دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے
فروری
ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات
جون
شہید ہنیہ کا سب سے بہترین انتقام کیا ہے؟ ان کے بیٹے کی زبانی
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے صیہونی غاصبوں کے غزہ
ستمبر
گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب
نومبر