?️
لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
پنجاب حکومت کی طرف سے جارہ کردہ اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ کر چوہدری سالک حسین کی خیریت دریافت کی۔
محسن نقوین ظہور الہٰی روڈ پر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے زخمی ہونے والے چوہدری سالک حسین کی خیریت دریافت کی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چوہدری سالک حسین اور شافع حسین سے افسوس ناک واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اور کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ 28 اپریل کو لاہور میں محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس حکام نے صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر رات گئے چھاپہ مارا تھا۔
پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ کا مرکزی گیٹ بکتر بند گاڑی سے توڑ ڈالا اور گھر میں موجود 12 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں زیادہ تر ان کے ملازمین تھے، علاوہ ازیں خواتین پولیس اہلکاروں نے کچھ خواتین کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔
ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود ملازمین پر لاٹھی چارج کیا۔
پولیس اہلکاروں نے گھر کی اچھی طرح تلاشی لی لیکن پرویز الہٰی کو نہ ڈھونڈ سکے، انہوں نے صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کی ملحقہ رہائش گاہ میں بھی زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم ان کے بیٹوں کی جانب سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے اور میں آج صبح ہی لاہور واپس آیا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری تفصیلات حاصل کیں اور انکوائری کا حکم دیا۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تحقیقات میں ذمہ داران کا تعین ہو گا اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے کارکنوں نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ کیا، کسی کو پولیس پر حملے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔
بعدازاں چوہدری شجاعت حسین نے رہائش گاہ آمد پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
لاپتہ افراد کے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو نوٹس
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس
دسمبر
سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطینیوں نے شدید مظاہرے شروع کردیئے
?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے
مارچ
سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھے بتائیں، بلاول
?️ 28 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
جنوری
آرمی چیف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی
ستمبر
ہم اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں: لبنانی وزیراعظم
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ
دسمبر
مغربی کنارے میں ایک سکول کے طلباء پر صیہونی حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے
اکتوبر
کترینہ کیف کو مہندی کون لگائے گا؟
?️ 8 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے
دسمبر
ایران سعودی عرب مذاکرات میں پیش رفت
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک میں قائم سفان سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز نے ایک
مئی