مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے، اتنا خوف کہ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جارہی تھی لیکن آج نہیں دکھائی گئی، لیڈر نے آنا تھا تو یہ گھبرا کر دوڑ گئے، دیکھیں! تصویر کس طرح وائرل ہوئی۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہوئی کہ ہمارے لیڈر عمران خان کی ایک جھلک سے سارا سسٹم اتنا خوفزدہ ہے کہ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جارہی تھی ، بانی پی ٹی آئی نے کیا کرنا تھا کہ براہ راست کاروائی نہیں دکھائی گئی، لیڈر نے آنا تھا تو گھبرا کردوڑ گئے بھاگ گئے ، اس کا جواب ان کو دینا چاہیے، ہم تو بڑے جوش میں تھے کہ اتنے عرصے بعد قوم نے جس آدمی کی آواز پرجیل میں غیرموجود لوگوں کو آگے کیا ،دیکھیں عمران خان کی تصویر کس طرح وائرل ہوئی ہے، لوگ تصویر دیکھ کر مٹھائیاں بانٹ رہے تھے، اگر نظر آجاتے تو پتا نہیں ان کو کیا خوف تھا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزراء اور حکومت سے ووٹ لے کر سینیٹر بننے والوں نے عدلیہ پر حملے شروع کردیئے ہیں، ایسے لوگوں کا کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن عدلیہ کو ٹارگٹ کرلیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے علاوہ دیگر ججز نے بھی خط لکھے، ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ دھمکیاں دے کر عدلیہ کو دبانے کی کوشش کی جائے گی تو یہ بھونڈی کوشش ہے، عدلیہ کو ایسی پریس کانفرنسز کرکے دھمکیاں دینے والوں کو مثال بنا دینا چاہیے۔

اگر کسی جج کو دھمکیاں دی جارہی ہیں تو ادارے کے سربراہ کو ایکشن لینا چاہئے، ججز ایکشن لیتے ہیں یا لے رہے ہیں بالکل لینا چاہیے اور مثال بنانا چاہیئے۔ عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نااہل کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کو اس قسم کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لینا چاہئے۔ یہ کیا طریقہ ہوا کہ ججز کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ 

مشہور خبریں۔

ریڈمی کا رواں برس کا سستا ترین فون پیش

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ

2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب

?️ 8 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ

اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ سے خوفزدہ

?️ 4 دسمبر 2025 اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ

جوزف عون لبنان کے صدر منتخب

?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: آج اپنے اجلاس کے دوسرے دور میں لبنانی پارلیمنٹ کے

آدھے گھنٹے کی نظربندی کے دوران ٹرمپ ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوا؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے نشاندہی کی کہ فلٹن جیل میں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خوف و دہشت کا ماحول، حریت کانفرنس نے شدید مذمت کردی

?️ 21 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خوف و

کراچی کے لوگ خدمت خلق میں‌ سب سے آگے ہیں: سندھ وزیر اعلیٰ

?️ 24 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس چیز کا  اعتراف

حالیہ غزہ جنگ میں ہمیں بہت ہی معمولی کامیابیاں حاصل ہوئیں:صیہونی تجزیہ کار

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فوجی تجزیہ کار نے غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے