?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے، جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے، جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے، گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز پر تشدد کی یاد تازہ کر دی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے، ملکی معیشت اور حالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
اسی طرح جمعیت علمائےاسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں یکسوئی نہیں ہے تاہم ہمارے ہم خیال دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں، پارلیمنٹ کے باہر دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک لانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں مکمل مشاورت کے بعد حکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کی باتیں زیر گردش ہیں، تاہم یہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، آئین اور قانون میں ترامیم قومی اورملکی مفاد میں کی جاتی ہیں، صرف شخصی مفادات کیلئے ترامیم قوم کے لیے قابل قبول نہیں جب کہ مدارس کی رجسٹریشن کے مسائل بدستور حل طلب ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پرعمل نہیں ہو رہا، سود کے خاتمے پر قانون سازی ضرور ہوئی مگر عملی طور پر سود ختم نہیں ہوا۔


مشہور خبریں۔
60% امریکی تعلیم یافتہ لوگ فلسطینی حامی طلباء کی ملک بدری کی مخالفت کرتے ہیں
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ نصف امریکی
جون
حکومت پوری اپوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
دسمبر
اسرائیل کے اہداف کی شکست
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان گزشتہ چار دنوں میں جنگ
نومبر
بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردی، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پنجاب جانے والی بسوں کو روک کر شناخت کے بعد 9 مسافروں کو شہید کر دیا
?️ 11 جولائی 2025لورالائی: (سچ خبریں) بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردی، فتنۃ الہندوستان کے
جولائی
زلنسکی نے اپنی قوم کے خلاف نسل کشی کی:اوکرائنی پارلیمانی
?️ 26 دسمبر 2025زلنسکی نے اپنی قوم کے خلاف نسل کشی کی:اوکرائنی پارلیمانی اوکرائن کے
دسمبر
ایک نہتے انسان کا ٹینک کے ساتھ مقابلہ؛ دنیا کی انوکھی تصویر
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ پر جارحیت کے 440 سے زائد دن
دسمبر
صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی
اکتوبر
عثمان بزدارکا اہم قدم،پنجاب بھرمیں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 12 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبہ پنجاب
دسمبر