متحدہ عرب امارات میں ہندو پاک کے وزراء خارجہ کی ملاقات ہوسکتی

شاہ محمود قریشی

🗓️

لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ یواے ای میں شاہ محمود قریشی اپنے ہم منصب بھارتی سے ملاقات کر سکتے ہیں تاہم ابھی تک اس ملاقات کا کوئی بھی ایجنڈا طہ نہیں ہوا اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کشمیر کے موضوع پر دونوں فریقین بات چیت کریں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی یواے ای گئے ہیں، وہاں سے ایران جائیں گے،ان کی ملاقات بھارتی وزیرخارجہ سے ہوسکتی ہے، سفارتی ذرائع اس کی تصدیق کررہے ہیں، اس ملاقات کا کوئی ایجنڈا طے نہیں ہے، عمران خان کہتے تھے میرے پیچھے دو عرب ملک لگے ہوئے ہیں ، خان صاحب کو بتاتا کون ہے کہ ان کے پیچھے دو عرب ملک لگے ہیں۔

پہلے خبر آئی کہ دونوں ممالک کے انٹیلی جنس افسران ملے ہیں، اگرشاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیرخارجہ ملاقات ہوجاتی ہے تو اس میں مسئلہ کشمیر،آرٹیکل 37زیربحث نہیں آئے گا، اس ملاقات میں تجارت دیگر چیزیں زیربحث آئیں گی۔جبکہ چند روز قبل حماد اظہر کو اسی معاملے پر ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کا ذکر آیا ہے کہ انڈیا سے پریشان کن خبر ہے کہ وہاں کوویڈ کیسز اچانک بڑھ گئے ہیں۔

کوویڈ کے حوالے سے کافی گڑبڑ ہورہی ہے، پاکستان میں کوویڈ نیچے آیا پھر تیزی سے اوپر چلا گیا۔پچھلے تین دنوں سے انڈیا میں ہر روز دو لاکھ نئے کیسز آرہے ہیں، 13سو سے زائد لوگوں کی اموات ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خطرہ اپنی جماعت اور حکومت کے لوگوں سے ہے، عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان ناراضی بہت زیادہ ہوگئی ہے،عمران خان خود حکومت میں ہیں، وہ انٹیلی جنس ایجنسیز سے پوچھیں، نام چیک کریں پتا چلے گا کون سے نام ہیں جنہوں نے حفیظ شیخ کیخلاف ووٹ دیا تھا۔
کافی وزراء ایسے ہیں جو وزیراعظم کو جواب دہ نہیں ہیں۔جیسا کہ اب شوکت ترین، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی ودیگر جواب دہ نہیں ہیں۔ شوکت ترین کے حوالے سے بتا دوں، چند ماہ پہلے کہا تھا احتساب نہیں ہوگا،اصلاحات نہیں ہوں گی، معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، این آراو دیا جاچکا ہے، کیونکہ کچھ چیزیں عمران خان کے بس میں نہیں ہیں۔ عمران خان کے بس میں ہے کہ وہ کہہ دیتے ہیں اسمبلیاں توڑ دوں گا، یہ کہہ دینا کہ میں پکڑ کر جیلوں میں ڈال دوں گا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی ترکی میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا

شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟

🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ امریکی،

مختلف امور کے جائزے کیلئے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد

🗓️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن

واشنگٹن کا مشرقی یورپ میں ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا اعلان

🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بدھ کو مشرقی یورپ میں

غزہ بدترین قحط کی لپیٹ میں؛اقوام متحدہ کا انتباہ 

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے حق غذا، میشائیل فخری

اسرائیلی فوج نے صیہونیوں کو غزہ سے نکالنے کی سفارش کر دی

🗓️ 13 مئی 2025پاک صحافت صیہونی آباد کاروں کے غزہ کی پٹی کے اطراف کی

پاکستان رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں وارد کرے گا

🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80

الجزائر کی جامع مسجد کو 2021 کا بہترین آرکیٹیکچرل ڈیزائن ایوارڈ

🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی جامع مسجد کو شکاگو میوزیم آف آرکیٹیکچر اور یوروپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے