مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، نااہلی کیس میں عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کوکاغذات میں ظاہرنہ کرنے پر عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی۔

خیال رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر شہری محمد ساجد کی درخواست پر عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کیے تھے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیلات میں 2 بچوں کا ذکر کیا جبکہ ایک کی معلومات چھپائیں، عدالت جھوٹ بولنے پر عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت بطور رکنِ اسمبلی نااہل قرار دے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری محمد ساجد کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ، سلمان ابوزر نیازی اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ٹیریان کے معاملے میں پہلے ہی کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ آپ اپنا جواب جمع کروا دیجئے گا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہاکہ یہ معاملہ کئی بار پہلے ہمارے پاس آچکا ہے، کئی درخواستیں مسترد ہوتی رہیں۔

دوران سماعت عمران خان کے وکلا نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وکیل کا وکالت نامہ آگیا، ان کو جواب کے لیے وقت دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 19جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔

دوسری جانب، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور مزید کارروائی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے معاون عدالت پیش ہوئے اورسماعت ملتوی کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیات کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکے۔

عدالت نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے ماہ تک کے لیے ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا یوکرین کی رگوں میں رواں سال کا آخری بار خون چڑھانے کا اعلان

🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کے

شام میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر روس کا انتباہ

🗓️ 24 اپریل 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے

Police to deploy more than 5,800 personnel for IMF-World

🗓️ 9 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

کیا یورپ کو جوہری جنگ کا خطرہ ہے؟

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ

بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے کیسے بچائیں؟

🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بیٹا فون کم استعمال کرو، آنکھیں خراب ہو جائیں گی۔۔۔‘

کیا اسرائیلی قیدی رہا ہوں پائیں گے؟

🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz نے رپورٹ کیا ہے کہ چار اسرائیلی

اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

🗓️ 5 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکار، لکھاری اور میزبان واسع چوہدری کو پنجاب فلم

میٹا نے سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی

🗓️ 13 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک کو اب میٹا کے نام سے یاد کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے