🗓️
پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں قدرتی آفت نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے ، طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے پانچ مکانات زمین بوس ہوگئے اور چودہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گیارہ لاشیں نکال لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے تورغر میں قدرتی آفت نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے گیارہ لاشیں نکال لیں جبکہ دیگر تین کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایم پی اے محمد خان، ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
آسمانی بجلی نے پانچ گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد لقمہ اجل بنے، پہاڑوں پر قائم گھروں اور پتھریلے علاقوں سے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گیارہ لاشیں نکال لی ہیں۔حادثہ کی خبر اے آر وائی پر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مشینری اور امدادی ٹیموں کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت4.3 جبکہ گہرائی143کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔ شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں وارد کرے گا
🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80
جون
فن لینڈ یوکرین کو فوجی امداد بھیجتا ہے
🗓️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین جن کا ملک
ستمبر
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کو رہا کر دیا گیا
🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ
اپریل
اسرائیل کے حملے اب بند ہونے چاہئیں: امریکی سینیٹر
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر برنی سینڈرز نے اتوار کی صبح کہا کہ
نومبر
فلسطینی سمجھوتہ کرنے والوں کا خالی ہاتھ ابو مازن نےدشمن کو دی دھمکی
🗓️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن جو کہ صہیونی حکومت کے ساتھ 1991
اکتوبر
تل ابیب کا خطرناک منصوبہ
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی
فروری
شام کی سلامتی میں کون خلل ڈال رہا ہے؟
🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے
جون
بحرین صیہونی ہتھیار خریدنے میں سرفہرست
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
ستمبر