پشاور: (سچ خبریں) لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید ہو گئے، فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے منجیولاچوک کے قریب پیش آیا، ڈی ایس پی گل محمد خان رات گئے معمول کی گشت پر تھے کہ انڈس ہائی وے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی اور گن مین شدید زخمی ہوگئے۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے مردان میں آپریشن کے دوران ایس پی شہید جبکہ انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت مارا گیا تھا۔
مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید ہوئے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ سے ڈی ایس پی اور 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادرسمیت 2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
اس سے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھاجس میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او شہید ہوگئے تھے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3دہشتگردبھی ہلاک ہوگئے تھے۔جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاتھا۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کی گہرائیوں میں ایران کے اثر و رسوخ کی کتاب
مارچ
پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ
جنوری
شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے ان کے 16 سالہ اقتدار کو کیسے مٹی میں ملا دیا؟
اگست
پاکستانی کون ہے؟ فوج کے سربراہ کی زبانی
اگست
اگر گرمی برداشت نہیں تو فیلڈ آنے کی ضرورت نہیں
مئی
ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کیوں کی؟
ستمبر
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی میں ایک بار پھر ریکارڈ بیٹ
نومبر
نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے
ستمبر