?️
خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
لکی مروت پولیس کے ترجمان شاہد حمید نے بتایا کہ پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے مختلف بم حملوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کی تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد چوکی عباسہ پر حملے کا منصوبہ بنارہے ہیں، جس پر لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کے لیے پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر کئی اطراف سے فائرنگ شروع کر دی۔
مزید بتایا کہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی، کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، فائرنگ رکنے پر پولیس نے تلاش شروع کی تو 6 دہشت گرد مارے جا چکے تھے، جن کے پاس سے اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم بھی ملے۔
پولیس ترجمان کے مطابق مارے گئے 6 مبینہ دہشت گردوں میں چار کی شناخت ضیا اللہ عرف کوچی ولد داود، صفت اللہ عرف ڈرون ولد حیات اللہ، محیب اللہ ولد شریف اور کلیم اللہ عرف فقیر ولد امیرنواز سے ہوئی جبکہ باقی ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس پرحملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں لکی مروت پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو مطلوب تھے، جو کالعدم ٹی ٹی پی کے سر گرم ارکان تھے۔
واضح رہے گزشتہ سال نومبر میں اسی علاقے میں دہشت گردوں نے چوکی عباسہ کی پولیس موبائل گاڑی پرحملہ کیا تھا جس میں پولیس کے 6 جوان شہید ہو گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے گزشتہ روز صیہونیت مخالف مظاہرے کے
نومبر
برازیل یوکرین میں جنگ کے خاتمہ کا خواہاں ہے: لولا ڈ سلوا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: برازیل کے نئے صدر لولا ڈ سلوا نے اپنے
جنوری
امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان
اپریل
بین گورنر نے جنگ بندی معاہدہ طے پانے پر کابینہ چھوڑنے کی دھمکی دی: نیتن یاہو جانتے ہیں کہ یہ میری سرخ لکیر ہے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر حماس کے ساتھ
مئی
اسرائیل ہی خلیجی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے روک رہا ہے: کویت
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: کویت کے بین الاقوامی تنظیموں میں مستقل نمائندے نے الزام لگایا
نومبر
آئی ایم ایف کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ورلڈ
اپریل
برطانیہ نے یوکرین کو 85 ہزار فوجی ڈرون دیے ہیں:برطانوی وزیر دفاع
?️ 15 اکتوبر 2025برطانیہ نے یوکرین کو 85 ہزار فوجی ڈرون دیے ہیں:برطانوی وزیر دفاع
اکتوبر
طالبان کی کابل کی طرف پیش قدمی؛اشرف غنی مستعفی؛جلالی عبوری کے حکومت کے سربراہ مقرر
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ طالبان فورسز کابل میں داخل
اگست