?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ ان شااللہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہو گا۔
دوسری جانب، جیونیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع اور فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھتے ہوئے آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی بنیاد کے بجائے پیشہ ورانہ انداز میں کرنی ہوگی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ معمول کی تعیناتی کا ہے اور اس معاملے پر افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لندن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی میرٹ پر ہے اس کو آرمی چیف بننا چاہیے، نواز شریف وہ (آرمی چیف) چاہے گا جو وہ سمجھے گا کہ اس کی مدد کرے گا کہ اس (نواز شریف) کی چوری کیسے بچے گی۔
لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں (نواز شریف) نے زندگی میں میرٹ پر کچھ کیا نہیں، کیا یہ اس ملک میں آرمی چیف کی سیلکشن ٹھیک کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کی توہین ہو رہی ہے کہ مفرور اور سزا یافتہ ملک کے فیصلے کر رہا ہے اور اس پوزیشن کا فیصلہ کر رہا ہے جو ملک میں سب سے اہم پوزیشن ہے۔
نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے مشاورت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف 9 نومبر کو لندن پہنچے تھے، رواں برس اپریل میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ تیسرا دورہ لندن تھا۔
وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں تصدیق کی تھی کہ وزیراعظم نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
شریف برادران کی لندن میں ہونے والی ایک اہم ترین ملاقات میں مبینہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چاہے کچھ بھی ہو حالات و نتائج ہوں، وزیر اعظم کسی بھی ‘دباؤ’ قبول نہیں کریں گے۔
موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، فوجی ترجمان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے وبال جان بننے والے ہتھیاروں کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تنظیم عزالدین قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے
فروری
کیا ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں؟ امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میگزین اکسیوس نے وائٹ ہاؤس کا حوالہ دیتے ہوئے
اپریل
فواد چوہدری کا حزب اختلاف کو اصلاحات کے ایجنڈے پر آنے کا مشورہ
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے
اپریل
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی
نومبر
افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:قریشی
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
دسمبر
یمن کا امریکہ کو سخت جواب
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو
جنوری
نہ ختم ہونے والا صیہونیوں کا خوف و ہراس
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کے خلاف
اپریل
شام کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ملک میں زلزلے کے
فروری