لاہور ہائیکورٹ: سرکاری خزانے سے مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کیخلاف درخواست پر جواب طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور لیگی صدر نواز شریف کی تشہیر کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی اور اپنے والد کی ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سرکاری منصوبے پر سیاستدانوں کی تصاویر اور نام نہیں لگایا جاسکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کی رقم کی معلومات فراہم کی جائیں، پبلک فنڈڈ پراجیکٹس سے مریم نواز اور نواز شریف کے نام اور تصاویر ہٹائے جائیں اور نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے فنڈز کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، درخواست میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور لیگی صدر نواز شریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تشہیر کے لیے اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات دیے تھے جبکہ ایک قومی روزنامے نے 60 صفحات پر مشتمل ضمیمہ بھی شائع کیا تھا۔

اخبارات کی جانب سے پورے صفحے پر مشتمل حکومتی اشتہار شائع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اخبارات کی انتظامیہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخبارات میں تشہیری مہم پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے مہم کے فنڈز کی تفصیلات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دکھانے کےلیے اخبارات میں تشہیری مہم کی جارہی ہے، اخبارات میں تشہیری مہم سیاسی تشہیر کے مترادف ہے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکاری فنڈز کو سیاسی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

خط میں استفسار کیا گیا تھا کہ سرکاری اشتہارات کےلیے کتنا فنڈز خرچ ہوا اور کیا صوبائی کابینہ سے اس کی منظوری لی گئی؟ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

مشہور خبریں۔

ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی۔ قمر زمان کائرہ

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ

خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہو رہا ہے،عمر ایوب

?️ 30 مئی 2024خانپور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے

پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کی

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:    پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک

روس کے خطرے کے بہانے ایک لاکھ امریکی فوجیوں کی یورپ میں موجودگی

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ روس کے ممکنہ خطرے

چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط 

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات

شامی اپوزیشن اتحاد نے ترکی سے انخلاء کی تردید کی

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:  ترکی میں شامی اپوزیشن کے اتحاد کے سربراہ سالم  نے

یمنی انصاراللہ نے سعودی عرب کو اہم مشورہ

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن

افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے: فواد چوہدری

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے