لاہور ہائیکورٹ: سرکاری خزانے سے مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کیخلاف درخواست پر جواب طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور لیگی صدر نواز شریف کی تشہیر کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی اور اپنے والد کی ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سرکاری منصوبے پر سیاستدانوں کی تصاویر اور نام نہیں لگایا جاسکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کی رقم کی معلومات فراہم کی جائیں، پبلک فنڈڈ پراجیکٹس سے مریم نواز اور نواز شریف کے نام اور تصاویر ہٹائے جائیں اور نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے فنڈز کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، درخواست میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور لیگی صدر نواز شریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تشہیر کے لیے اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات دیے تھے جبکہ ایک قومی روزنامے نے 60 صفحات پر مشتمل ضمیمہ بھی شائع کیا تھا۔

اخبارات کی جانب سے پورے صفحے پر مشتمل حکومتی اشتہار شائع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اخبارات کی انتظامیہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخبارات میں تشہیری مہم پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے مہم کے فنڈز کی تفصیلات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دکھانے کےلیے اخبارات میں تشہیری مہم کی جارہی ہے، اخبارات میں تشہیری مہم سیاسی تشہیر کے مترادف ہے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکاری فنڈز کو سیاسی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

خط میں استفسار کیا گیا تھا کہ سرکاری اشتہارات کےلیے کتنا فنڈز خرچ ہوا اور کیا صوبائی کابینہ سے اس کی منظوری لی گئی؟ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 12 مارچ 2021 کابل (سچ خبریں) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز  نے عسکریت پسندوں پر متعدد

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری،جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 15 فروری 2026جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری، جنگ بندی کی خلاف

ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، کانسٹیبل زخمی

?️ 5 مارچ 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے

قازقستان کے نائب وزیر اعظم 8 سے 9 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ

?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو میں رکاوٹ، حماس نے شدید دھمکی دے دی

?️ 24 جون 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر

ٹرمپ نے صحت کے پروگراموں کے لیے فنڈنگ روک دی

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے

بیروت میں امریکی ارباب؛ حزب اللہ کا خلع سلاح کے خلاف بڑا انکار

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: لبنان میں سیاسی بحران طائف معاہدے کے بعد سے اپنی

صیہونی دشمن کے فوجی اور ٹینک حزب اللہ کی آگ کی زد میں

?️ 4 اپریل 2026 سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے صیہونی دشمن کے فوجیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے