?️
لاہور (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجی نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر سماعت کی دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں بھی عدلیہ پر تنقید نہیں ہو سکتی جس کے بعد عدالت نے وزیراعظم کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم مسلسل اپنے ٹی وی پروگرامز اور بیانات میں عدلیہ پر تنقید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی عدلیہ پر تنقید توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، آئینِ پاکستان کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جاسکتی۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت، عدلیہ سے متعلق پروگرامز کو بند کرنے کا حکم دےدورانِ سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہذا اسے ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔
سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی استدعا مسترد کردی جبکہ درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو وزیراعظم عمران خان کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاخیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی آئینی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں وزیراعظم پاکستان کے پرسنل سیکریٹری کے ساتھ ساتھ سیکریٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی وی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ 4 اپریل 2021 کو شام چار بجے پی ٹی وی سے لائیو پروگرام نشر کیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے مذکورہ پروگرام میں عدلیہ مخالف بیان دیا تھا اور پیغام کے ذریعے عدلیہ کے ججز پر نواز شریف سے تعلقات کا الزام لگایا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا بیان توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے جبکہ انہوں نے نیب کی ناقص تفتیش کا ذمے دار بھی ججز کو ٹھہرانے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے الفاظ سے آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی کی جو توہین عدالت کے حوالے سے ہے جبکہ وہ آرٹیکل 68 اور 114 کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے جو حتیٰ کے پارلیمنٹ میں بھی عدلیہ کے خلاف اس طرح کے توہین آمیز بیانات کی ممانعت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے طرز عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا اور اس سلسلے میں فوری کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ معزز ججز کے وقار کو بحال رکھا جا سکے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ماضی میں توہین عدالت پر متعدد بار اسٹیک ہولڈرز کو سزا ہوئی اور اس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سرفہرست ہیں جنہیں اس وقت سزا ہوئی جب وہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کو مستقل طور پر عدلیہ اور معزز ججز کے خلاف اس طرح کے توہین آمیز بیانات دینے سے روکا جائے اور ملک اور عوام کے وسیع تر مفاد میں اس طرح کا توہین آمیز مواد نشر کرنے ان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے وضاحت بھی طلب کی جائے۔
وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی اس درخواست کو 5 اپریل کو سماعت کے لیے منظور کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ عدلیہ نے کرپشن سے پورا لڑنا ہوتا ہے، عدلیہ آپ کے سامنے ہے، ہم کہہ رہے کہ سزا یافتہ مجرم نواز شریف کو کم از کم 7ارب روپے کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرائیں، اس کے باوجود ججوں نے انہیں اٹھا کر باہر بھیج دیا۔
یاد رہے کہ نومبر 2019 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کو 8 ہفتوں کے لیے معطل کردیا گیا تھا جبکہ مزید مہلت کے لیے حکومت پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
بیجنگ امریکی قومی سلامتی کے بہانے چینی کمپنیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر تنقید کرتا ہے
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت نے امریکہ پر الزام لگایا کہ
نومبر
یوکرین جنگ پر مغرب کے پاس اتحاد کا فقدان: زیلینسکی
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی حمایت
مئی
عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کی سیاسی، سلامتی اور فوجی
جنوری
امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے
جنوری
اسٹاک ایکسچینج میں 877 پوائنٹس کی زبردست تیزی، پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست
جون
اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا
اگست
امریکی عیسائی رہنماؤں کا ٹرمپ کی الجولانی سے ملاقات پر احتجاج
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکا کے ایک گروپ عیسائی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
’سپریم کورٹ کےاحکامات واضح ہیں،کوئی ابہام میں نہ رہے‘ کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی درخواست پر عدالتی ریمارکس
?️ 23 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے
دسمبر