?️
لاہور (سچ خبریں) لاہور کے علاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 5 جھلس کر زخمی ہو گئے، 180 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ریسکیو 1122 پنجاب کے ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل سے نوجوانوں کی لاشیں نکال لی ہیں، نوجوانوں کی شناخت عمران، شہریار اور ریاض کے نام سے ہوئی، باقی عملے اور مہمانوں کا ریسکیو انخلاء ہو چکا ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں شہریار کی عمر 23 سال جبکہ عمران اور ریاض کی عمر 30، 30 سال ہے۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری سرچ و ریسکیو ٹیموں نے آگ کی اطلاع پر امدادی عمل شروع کیا، ریسکیو 1122 کی 21 ایمرجنسی گاڑیاں آپریشن میں مصروف ہیں، آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 80 اہلکار و افسران حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق 19 منزلہ پلازہ ہے اور ایریا 4 کنال ہے، پلازہ کی 3 بیسمنٹ ہیں، شدید متاثر بیسمنٹ ون ہے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اس سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، جسے بجھانے کا کام جاری ہے، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، اس وقت عمارت کے اندر کوئی بھی شخص موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی وجہ سے زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بیسمنٹ کے اندر پانی وافر مقدار میں موجود ہے، آگ کو بہت جلد کنٹرول کر لیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی کمپنیوں کے ہاتھوں اردنی شاہی خاندان کے افراد کے فون ہیک
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عمون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردنی ذرائع نے اطلاع
فروری
ناروے اور جرمنی یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش میں
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی اپنے ملک کے
اگست
یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست جنگ کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے ایک سینئر افسر نے ایک بیان میں روس
اگست
پنجاب سخت ترین آفت کا شکار، کسی سے مدد نہیں مانگی۔ عظمی بخاری
?️ 11 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
صیہونی کمانڈروں کا سب سے زیادہ ڈراؤنا خواب کیا ہے؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر صیہونی حکومت طویل عرصے تک لبنان کے جنوب میں
جولائی
ایران کے صبر کا پیمانہ کیونکر لبریز ہو گیا؟
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: عربی زبان کی ایک نیوز ویب سائٹ نے آپریشن ٹرو
اپریل
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک
نومبر
امارات کی امریکہ کے ساتھ بحری اتحاد سے کیوں علیحدگی
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار حامد فارس نے امریکہ کی
جون