لاہور: مونس الہٰی کے قریبی دوست بازیاب، عدالت میں پیش کردیا گیا

?️

لاہور:(سچ خبریں) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے مونس الہٰی کے دوست احمد فرحان خان کو بازیاب کرکے لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے احمد فرحان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت میں مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فرحان کو بھی پیش کیا گیا۔

وکیل امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارا معاملہ حل ہوچکا ہے لہذا مزید کارروائی نہیں چاہتے، جس پر عدالت نے احمد فرحان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے احمد فرحان کا کہنا تھا کہ وہ کہیں نہیں گئے تھے بلکہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھے۔

خیال رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے مونس الہٰی کے دوست احمد فرحان کی مبینہ گرفتاری کا نوٹس لےکر سی سی پی او کو انہیں بازیاب کرنے کا حکم دیا تھا۔

احمد فرحان کے بھائی سلمان ظہیر خان نے غیرقانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایف آئی اے نے ان کے بھائی کو اٹھایا اور غیر قانونی حراست میں رکھا۔

تاہم ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے فرحان کو کارپوریٹ کرائم کی انکوائری میں کال اپ نوٹس جاری کیا تھا، رپورٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ احمد فرحان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ایف آئی اے کی حراست میں ہے۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے کارپوریٹ کرائم کے الزام میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے اہل خانہ کے خلاف انکوائری شروع کردی تھی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے قریبی دوست کے اغوا پر اپنی ٹوئٹ میں اداروں اورحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے 7 جنوری کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’لاہور میں میرے ایک دوست کو 2 کالی ویگو میں سوار افراد نے اٹھا لیا، ایف آئی اے والے قسمیں کھا رہے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا‘.

مشہور خبریں۔

اخوانی حکومت، شام میں صیہونی ریاست کے لیے ایک بڑا خطرہ

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: نور انسٹی ٹیوٹ آف تھنک ٹینکرز میں "صیہونی ریاست اور ترکی

غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری

اسرائیل، امریکہ اور انگلینڈ کا منصوبہ مسئلہ فلسطین کا خاتمہ

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک بدر الدین الحوثی

بن گویر کا متنازعہ بیان؛ غزہ کو صرف ایک چیز بھیجنی چاہیے — بم!

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں:  اسرائیلی وزیر داخلہ امنیت ایتامر بن گویر نے غزہ پٹی کو

سعودی عرب کا پیرس میں زیر حراست سعودی شہری کے لیے معاوضے کا مطالبہ

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں سعودی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ

اگر اگلے الیکشن میں ٹرمپ کا حریف ہونا میری خوش قسمتی ہے:بائیڈن

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  جو بائیڈن نے اس بات کا خیر مقدم کیا کہ

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ

?️ 4 ستمبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب لی

ضلعی عدلیہ میں جاکر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، جو ناقابل قبول ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے آئین اور قانون کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے