?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو لاہور کے حلقے 122 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی۔
ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ ایپلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے ریٹرننگ افسر سے دریافت کیا تھا کہ یہ کاغذات کس بنیاد پر مسترد کیے گئے؟
ریٹرننگ افسر نے بتایا تھا کہ دو وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کیے گئے، پہلی وجہ یہ کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے۔
ریٹرننگ افسر نے مزید کہا تھا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مقدمے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
اس سے قبل 30 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کے کاغذات کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نصیر نے چیلنج کیا تھا۔
تحریک انصاف کے وکیل نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹریبونل میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ ہم نے ہم نےاین اے 122 کے ریٹرننگ افسر پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی اپنی انکوائری چل رہی ہے اور ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کا ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور اور امن
دسمبر
موبائل فون صارفین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موبائل فون استعمال کرنے والے شہریوں کا ڈیٹا ہیک کر
جنوری
عراق کو امریکی فوجی مشوروں اور تربیت کی ضرورت ہے:عراقی وزیر اعظم کے ترجمان
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس ملک
دسمبر
ہمیں کوئی تحفظ نہیں:صیہونی مظاہرین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد
مئی
شاید انہیں بھی پتا ہے کہ ان کی یہ آخری باری ہے لہٰذا جو سمیٹنا ہے سمیٹ لو، مفتاح اسماعیل کا الزام
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے
اپریل
سردار سلیمانی داعش کے خلاف جدوجہد میں خطے کے استحکام کا ستون تھے:امریکی تجزیہ کار
?️ 2 جنوری 2026 سردار سلیمانی داعش کے خلاف جدوجہد میں خطے کے استحکام کا
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کشیدہ تعلقات
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سیاسی صورتحال کے ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ ریاض
مارچ
ترکی شام ، عراق اور افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:گذشتہ روز ترکی کے وزیر داخلہ نے شام کے علاقے عفرین
جولائی