?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) لاپتا افراد کے کیسز سے متعلق ایک درجن کے قریب درخواستوں کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ یہ معاملہ گزشتہ کئی برسوں سے زیر التوا ہونے کے باعث عدالت کو شرمندگی محسوس ہورہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کی جانب سے یہ ریمارکس صحافی مدثر نارو کی گمشدگی سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران دیے گئے، مدثر نارو شمالی علاقوں کے دورے کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔
لاپتا صحافی کی اہلیہ نے تقریباً پانچ سال قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا جب کہ اس دوران وہ انتقال کرگئیں۔
مدثر نارو کا جوان بیٹا عام طور پر کیس کی کارروائی میں شرکت کے لیے عدالت آتا ہے۔
جمعرات کو سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نوٹ کیا کہ جبری گمشدگیوں کے کیسز پاکستان کے تشخص کو خراب کر رہے ہیں اور ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے اٹارنی جنرل پاکستان سے دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں مدد طلب کی۔
جب مدثر نارو کیس عدالت عالیہ کے سامنے آیا تو چیف جسٹس نے نوٹ کیا کہ عدالت شرمندہ ہے کہ یہ معاملہ پانچ سال سے التوا کا شکار ہے۔
جمعرات کو وکیل فیصل صدیقی بھی عدالتی معاون کے طور پر پیش ہوئے، رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے بینچ کو بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر چھ سوالات کیے ہیں اور عدالت سے ریلیف طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ درخواست گزار ایسا ریلیف مانگ رہے ہیں جو کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
درخواست گزاروں میں سے ایک نے عدالت کو بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے کافی عرصے سے لاپتا ہیں جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وہ ان کا درد سمجھ سکتے ہیں اور لاپتا افراد کو بھول نہیں سکتے، انہوں نے اسے غیر معمولی کیس قرار دیا جس کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اس معاملے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
بینچ نے تجویز دی کہ آٹارنی جنرل اس معاملے پر نگراں وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے نشاندہی کی کہ ایک سابق وزیراعظم نے بھی جبری گمشدگیوں کے معاملے پر عدالت میں بات کی تھی لیکن انہوں نے اس کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور اقبال دگل نے کہا کہ حکومت اس معاملے کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ حکومت سنجیدہ ہے تو کوئی نتیجہ ضرور دکھائے۔
عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مشہور خبریں۔
اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پروٹو ٹائپ لانچ کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ
جنوری
موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر گھٹائی
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس جمعہ کو خبر دی ہے
ستمبر
صہیونی حکومت کا فلسطینی مہاجرین کے خیموں میں آتشزدگی کا ہولناک جرم
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے غزہ میں الشہداء الاقصیٰ اسپتال کے قریب
اکتوبر
پاکستان میں غیرقانونی طور رہائش پذیر افراد کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں
اگست
ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز
?️ 29 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ
نومبر
نگران حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی
نومبر
Kuta Offers Many Hotspots for People with Alternative Lifestyles
?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such