قومی مفادات پر حملے کرنیوالے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر بھی حملہ آور ہوگئے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ قومی مفادات پر حملے کرنیوالے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر بھی حملہ آور ہوگئے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے جاپان کا دورہ کرنے والے وفد کے ارکان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لسٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ 25 سال بعد اور پہلی بار خاتون وزیراعلی کے دورہ جاپان کے خلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی انتہا ہے، سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی فہرست میں دیئے گئے نام جاپان کا دورہ کرنے والے وفد میں شامل نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری دورے میں شامل ارکان کے سوا دیگر سب نے اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کئے، جاپان سے پاکستان کے تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز پر جھوٹ کے پجاریوں کو بہت تکلیف ہے جبکہ ہر محب وطن اس پر خوش ہے۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ انہیں تکلیف ہے کہ جاپان کی شہری ترقی، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبے شروع کرنے کی طرف پیش رفت کیوں ہو رہی ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جلنے والوں کا منہ کالا ہی ہوتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 5 فروری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کی سیاست

دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہے

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی

بلوچستان میں فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے

?️ 25 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں

واشنگٹن نے تل ابیب کو غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے

?️ 3 دسمبر 2025 واشنگٹن نے تل ابیب کو غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

یونیسیف کی جانب سے افغانستان کے صحت اور تعلیم کے لیے 21 ملین ڈالر کی امداد

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان کے صحت

ایران میں نیتن یاہو کا کھیل

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ایران یہ نہیں چھپاتا کہ وہ اسرائیل کی تباہی چاہتا ہے۔

سعودی عرب میں متعدد پاکستانی گرفتار

?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے