🗓️
فیصل آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ، قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ازسرِنو قومی ایکشن پلان پر قومی اتفاقِ رائے اورمکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ خطہ میں بڑھتے ہوئے امریکی مداخلت کے خطرات سب کے لیے تباہ کن ہیں ،ملک میں جاری دہشت گردی کی لہرتشویشناک ہے،وقت آگیا کہ سیاسی جماعتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر بلوچستان کے تمام مسائل کے حل کیلئے مل کربیٹھنا ہو گا، قومی یکجہتی کے بغیر فورسز دہشت گردی کو ختم نہیں کر سکتیں ۔
دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر ناہوں گی،جماعت اسلامی اس معاملہ پراپناکرداراداکرنے کوتیارہے۔
آن لائن کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی تنظیم کے تحت ایک روزہ تربیتی کنونشن کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عثمان فاروق، ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ ، ڈاکٹراشتیاق احمدگوندل،سیکرٹری یاسراقبال کھاراایڈووکیٹ بھی خطاب کیا۔
سراج الحق نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پارلیمانی خطاب میں امن قائم کرنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں دیا ہے جب کہ دوسری جانب وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کی تو بہت بات کرتی ہے لیکن اس سے پہلے اسے ملک میں امن و امان قائم کرنے کواولین ترجیح بناناہوگی۔ عوام کے جان، مال، عزت کے تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک پیج پر لائی جائیں۔
انھوں نے کہا کہ ریاست کا کام لوگوں کو امن فراہم کرنا ہے، انھیں صحت اور تعلیم کی سہولتیں دینا ہے، ریاست جب اپنی رٹ قائم کرنے کی بات کرتی ہے تو یہ بھی دیکھے کہ طاقت کے ذریعے لوگوں کو جھکنے پر مجبور نہ کیا جائے،۔ ملک پر چند جاگیردار، بڑے خاندان، نام نہاد سیاست دان، جرنیل اور بڑے بیوروکریٹ مسلط ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ملک میں سیاست اور حکومت ان ہاتھوں میں ہے جو رشوت، جھوٹ اور ظلم کے نظام کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ ان حالات سے نکلنے کے لیے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل عوام کی فلاح و بہبود اور ظلم کے نظام اور سودی نظام معیشت کے خاتمے اوراسلام کے عادلانہ ومنصفانہ نظام کے قیام کے لیے ایک بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی اس جدوجہد میں مصروف ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج جنین سے بھاگنے پر مجبور
🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض فوج اور شاباک تنظیم کے اہلکار 10 دن
ستمبر
سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نےحزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
فروری
مسئلہ فلسطین کی کامیابی شام کی کامیابی ہے: بشار الاسد
🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کی رپورٹ میں شام کے صدر بشار الاسد کے
مئی
سعودی خاندان نے اسٹاک مارکیٹ سے اتار چڑھاؤ کے لیے 10 بلین ڈالر مختص کئے
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی ویلتھ فنڈ، جو سعودی خاندان کی سرپرستی میں کام
جنوری
ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمد میں ’بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ‘ کا انکشاف
🗓️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے پینل کے سامنے چونکا دینے
فروری
روس یورپی یونین کے ساتھ کچھ معاہدوں سے دستبردار ہو گیا
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ہفتہ کے روز اعلان
جولائی
ایرانی صدارتی انتخابات کے خطہ پر اثرات
🗓️ 20 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا خیال ہے
جون
22 سال شوبز سے منسلک علی افضل نے اچانک انڈسٹری کیوں چھوڑ دی؟
🗓️ 28 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار علی افضل خان کا کہنا ہے کہ
جنوری