قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین کا ایوان میں زبردست احتجاج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف کو 16 واں قائد ایوان اور ملک کا 24 واں (نگران وزیراعظموں کو ملا کر مجموعی طور پر 33 واں) وزیراعظم منتخب کر لیا۔اس دوران تحریک انصاف کے اراکین احتجاج کرتے رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار  ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

قبل ازیں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر کی ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور زبردست نعرہ بازی کی اور مینڈٹ چور کے نعرے لگائے،انہوں نے نواز شریف کی نشت کے سامنے بھی جاکر نعرے بازی کی اور خوب احتجاج کیا۔

تحریک انصاف کے اراکین کا کہنا تھا کہ یہ مینڈٹ چور ہیں انہوں کے عوام کی رائے پر شب خون مارا ہے ہم اس ایوان میں اپنا احتجاج جاری رکھیں گے،اس کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا عمل شروع ہوا۔

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل سے قبل اسپیکر کے حکم پر5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں، گھنٹیاں بجائے جانے کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے اور اسپیکر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شہباز شریف کے حق میں جو اراکین ہیں لابی اے کی طرف چلے جائیں جبکہ عمر ایوب کے حق میں اراکین لابی بی میں چلے جائیں۔

جے یو آئی کے اراکین وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کا حصہ نہ بنے اور قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند ہونے سے قبل جے یو آئی کے اراکین ہال سے باہر چلے گئے جبکہ سردار اختر مینگل ایوان میں بیٹھے رہے اور انہوں نے کسی کو بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار تھے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے عمر ایوب خان تھے۔

شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد انکی تقریر کے دوران بھی تحریک انصاف کے ارکان نعرے بازی کرتے رہے۔

مشہور خبریں۔

حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ

ٹرمپ کو عدالتی ریلیف

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ

غزہ میں صیہونیوں کے لیے سب سے بڑا چینلج کیا ہے؟صیہونی رپورٹر کی زبانی

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی رپورٹر رونن برگمین نے غزہ میں حماس کی سرنگوں

امریکی حکام نے غزہ جنگ میں بائیڈن کی منافقانہ پالیسی کا اعتراف کیا

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے

اسد عمر نے کراچی سرکار ریلوے اور گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہیں

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے

اگر یوکرین جنگ کا حل نہ نکلا تو حالات کافی دلچسپ ہوں گے!:ٹرمپ

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر

آئرلینڈ اور اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے

امریکہ یورپیوں کو بھی نہیں بخشتا:یورپی سفارت کار

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:آسٹریا کے شہر ویانا میں روس کے نمائندے نے انکشاف کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے