?️
لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےدفاع کے لیے سڑکوں پر نکلنےکے لیے تیاررہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نےجیسے1997میں نوازشریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کرنےوالے چیف جسٹس سجادعلی شاہ پر حملےکے لیے سپریم کورٹ پر دھاوا بولا تھا، ویسے ہی وہ ایک مرتبہ پھر یہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کودھمکا رہی ہےکیونکہ وہ انتخابات سےخوفزدہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ضرورت پڑنے پر پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےدفاع کے لیے سڑکوں پر نکلنےکے لیے تیاررہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ان تمام سیاسی جماعتوں سےبات کریں گے جو اس سازش کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میری اپنی وکلابرادری سے خصوصی اپیل ہےکہ آئین پاکستان اور قانون کی حکمرانی کےتحفظ کے لیے اسی طرح آگے بڑھ کر کردار اداکریں جیسا انہوں نے2007کی وکلا تحریک کےدوران کیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ 2 روز قبل مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے عدالتی فیصلوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ قوم یہ کہنے پر مجبور ہے کہ فیصلے آئین کو دیکھ کر نہیں، ٹرک دیکھ کر کیے جاتے ہیں، فیصلے بیگمات، بچوں اور دامادوں کے کہنے پر ہوتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا تھا کہ آج اس (عمران خان) ذہنی معذور، پاگل آدمی کے کہنے پر عدالتیں سو موٹو لے رہی ہیں، میں عمر عطا بنیال صاحب کو کہنا چاہتی ہوں کہ اس آدمی کے پیچھے نہ لگیں، اس نے اپنے ہر سہولت کار استعمال کیا اور بعد میں اس کی مٹی پلید کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں سے پیغام دینا چاہتی ہوں کہ یہ پاکستان ہے، یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، آپ کا جوائے لینڈ نہیں ہے جہاں آپ بیگمات اور بچوں کی تفریح کے لیے فیصلے کرتے ہو۔
خیال رہے کہ آج پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی جب کہ سماعت کے دوران بینچ کے ایک اور جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے بھی کیس سننے سے معذرت کرلی، گزشتہ روز بھی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین نے سماعت سے معذرت کرلی تھی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ دوبارہ ٹوٹنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس سے ایک بات بار بار ثابت ہو رہی ہے کہ اس وقت اعتماد کا فقدان ہے، ہم پہلے دن سے مطالبہ کر رہے ہیں فل کورٹ بنادیں کیوں کہ کم ہوتے ہوتے اب بینچ میں صرف 3 ججز رہ گئے ہیں اور اگر اعتماد بحال کرنا ہے تو فل کورٹ ہو، تاکہ اس عمارت میں بیٹھے لوگوں پر جو اعتماد ہے وہ متزلزل نہ ہو۔
ادھر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اس معاملے پر عد عمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اگر فُل کورٹ بیٹھ کر اس معاملے کا فیصلہ نہیں کرے گا تو اس صورت میں انصاف تو شاید ہو لیکن انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آئے گا اور قوم کو اگر اس مرحلے پر انصاف ہوتا نظر نہیں آیا تو ملک میں افراتفری پھیلے گی۔

مشہور خبریں۔
روسی فوج نے کبھی بھی شہریوں کے خلاف جرائم نہیں کیے
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے اس
اپریل
پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا ہے:خواجہ آصف
?️ 18 فروری 2023سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا
فروری
حزب اللہ نے گولانی بریگیڈ کے کمانڈر کو ہمیشہ کے لیے گھر بھیجا
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی جارحوں کے خلاف حزب اللہ کی گھات لگا کر ان
نومبر
شام میں ایک بار پھر امریکہ کی شامت
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے شام کے علاقے التنف میں واقع امریکی
اکتوبر
کیا ترک انتخابات جیتنے کے بعد اردگان اپنا راستہ بدل لیں گے؟
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:اب جبکہ اردگان مزید 5 سال اقتدار میں ہیں، ہر کوئی
مئی
کالیفرنیا میں تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: کیلیفورنیا کی ریاستی حکام 17,000 جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخ
نومبر
امریکہ میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ
?️ 27 اگست 2025امریکا میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ سی این این
اگست
سیلاب سے تباہی کی وجہ سے سندھ بھر کو آفت زدہ قرار دینا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 21 اگست 2022 سانگھڑ: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے
اگست