قطر کے ساتھ ٹھوس اقتصادی شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ٹھوس اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی جنہوں نے وزیراعظم کو امیر قطر کا خصوصی خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے قطر کو فیفا ورلڈ کپ کی کامیاب ترین میزبانی پر مبارکباد دی اور تقریب میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے اہم کردار کو نمایاں کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس سلسلے میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں اس کھیل کو مقبول بنانے میں 8 بار عالمی چیمپئن اور 6 بار برٹش اوپن چیمپئن بننے والے جان شیر خان کی صلاحیتیں اور خدمات نمایاں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جانشیر خان اِن دنوں اسکواش کے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں، انہوں نے وزیراعظم کو ملک میں اسکواش کے فروغ کے لیے اپنی حالیہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

گزشتہ ہفتے جان شیر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسکواش کے عظیم کھلاڑی کو مسجد میں نماز ادا کرتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا صارف نے ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ جانشیر خان (جنہیں 2011 میں پارکنسنز کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی) کی حالت تشویشناک ہے اور وہ معذور ہوچکے ہیں، تاہم جانشیر خان کے بہنوئی نے ان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اِن افواہوں کی فوری طور پر تردید کردیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ اور امیر مقام بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارت توانائی کو ہدایت دی کہ خیبرپختونخوا انرجی ڈیو یلپمنٹ بورڈ کے ساتھ تعاون کریں اور چترال کے رہائشیوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کریں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے بارے میں بائیڈن کے ریمارکس ان کی ذاتی رائے

🗓️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کی ترجمان جینیفر ساکی نے جمعرات کی صبح

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع، مسلم لیگ (ن) ارکان کی سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا

🗓️ 10 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر کے بعد

یوکرین کا لوہانسک کو امریکی ہتھیاروں سے نشانہ

🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:روسی میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ

کملا ہیرس مکمل طور پر نااہل

🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس کی سابق نمائندہ تلسی گبارڈ نے پیر کو

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مسلسل اختلافات کی وجہ سے؛ بائیڈن اور نیتن یاہو کے

وقت کے طاغوت کے سامنے نہیں جھکیں گے:بحرینی النجبا تحریک

🗓️ 14 فروری 2021سچ خبریں:بحرینی النجبا تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے آل

306 یمنی قیدیوں کی رہائی کے بعد صنعاء آمد

🗓️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یمن اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے قیدیوں کے تبادلے

اردن نے اسرائیل کو نقشے سے ہٹایا

🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس کے موجودہ بحران کا حوالہ دیتے ہوئے العربی الجدید اخبار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے