قائداعظم کے افکار آج بھی قومی چیلنجز کے حل کی رہنمائی کرتے ہیں۔ سہیل آفریدی

سہیل آفریدی

?️

پشاور (سچ خبریں) قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار آج کے قومی چیلنجز کے تناظر میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم محض نعرہ نہیں بلکہ ایک مؤثر اور منصفانہ طرزِ حکمرانی کی بنیاد ہیں، نظریۂ پاکستان ایک ایسی ریاست کا تقاضا کرتا ہے جو انصاف، خودداری اور عوامی فلاح پر مبنی ہو۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے نظریۂ پاکستان کو فلاحی ریاست کے عملی تصور سے جوڑا اور ان کی سیاست کا محور قائداعظم کا تصورِ ریاست اور قومی خودمختاری ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کا تحفظ ہی قومی استحکام کی ضمانت ہے۔

وزیراعلیٰ نے بھارت کی انتہا پسند سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ثابت کر دیا ہے کہ قیامِ پاکستان ایک ناگزیر تاریخی فیصلہ تھا جبکہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم عالمی ضمیر کے لیے ایک کھلا سوال ہیں۔

سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت قائداعظم کے اصولوں کو عملی طور پر حکمرانی کا حصہ بنا رہی ہے جہاں شفافیت، میرٹ اور عوامی فلاح کو حکومتی ترجیحات میں اولیت حاصل ہے، قانون کی بالادستی، میرٹ اور سماجی انصاف کے بغیر کوئی ریاست مضبوط نہیں ہو سکتی۔

مشہور خبریں۔

الصمود قافلے کے کارکنوں پر صیہونیوں کا وحشیانہ تشدد، جنسی زیادتی کے الزامات

?️ 9 مئی 2026سچ خبریں:غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے جانے والے الصمود قافلے

سعودی عرب میں سزائے موت دیے جانے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سعودی عرب

غزہ میں جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: مصر اور قطر کے امریکی نمائندوں نے کل رات دوحہ میں

اسلام آباد انتظامیہ کی پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت، این او سی جاری

?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

اگر میں دوبارہ وزیراعظم بنا تو سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ کروں گا: نیتن یاہو

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر وہ

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 80 سالہ فلسطینی کی شہادت

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:  شمالی رام اللہ کے گاؤں جلجلیہ میں رہنے والے 80

طالبان کو تسلیم کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:یورپی یونین

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے کہا کہ یورپی

پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان

?️ 13 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے