اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فیک نیوز قوموں کو تباہ کر دیتی ہے، فیک نیوز اور جعلی خبروں کے ذریعہ ہندوستان آپ پر حملہ کر سکتا ہے ، فیک نیوز کے بارے میں قرآن پاک میں بھی ذکر موجود ہے ہمیں ہر صورت میں اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم میں شرکت کی اور شرکا سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے ذریعے ہندوستان آپ پر حملہ کرسکتا ہے جبکہ فیک نیوز کے بارے میں قرآن پاک میں بھی ذکر ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فیک نیوزقوموں کوتباہ کرتی ہے، ہم اس سے خود بھی رکنا اور دوسروں کو بھی روکنا ہے، فیک نیوز اور غیبت سے ہمیں ہر صورت پرہیز کرنا ہے۔عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا پر بہت اچھی طرح سے قابو پایا، صحت کے شعبے پر کافی بوجھ ہے، ہمیں وبا کو شکست دینے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں عورت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہ ہو، پاکستان ایک دن ترقی یافتہ ملک بن کر سامنے آئے گا۔
مشہور خبریں۔
ایران نے اسرائیل کو اس کی اوقات یاد دلائی
اکتوبر
وکیل کے قتل کے مقدمے میں سابق وزیراعظم کی 2 ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
جون
پاکستان اور چین کے درمیان 32 معاہدوں پر دستخط
جون
روس کا مزید کئی صیہونی تنظیموں کو سرگرمیاں بند کرنے کا انتباہ
جولائی
صہیونی سکیورٹی سیکٹرز میں 6 فلسطینی قیدیوں کا اسرورسوخ
ستمبر
فیس بک معاشرےکو خراب کررہا ہے
نومبر
پی ٹی آئی کا پاور شیئرنگ سے انکار، مکمل مینڈیٹ ملنے تک مضبوط اپوزیشن کرنے کا اعلان
فروری
عمران خان کا لانگ مارچ
مئی