فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے،خرم دستگیر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ملک میں بجلی کے کارخانے ہمارے ملکی وسائل پر لگائے جائیں گے اور بجلی بنانے کیلئے درآمد شدہ ایندھن بہت مہنگا پڑتا ہے اس طرح بجلی کی قیمت کم ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا،6 ہزار میگا واٹ امپورٹڈ فیول کا متبادل دے رہے ہیں اور آنے والے سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ سسٹم لگانے کا منصوبہ ہے۔ہماری کوشش ہے کم وسائل والے افراد کو ریلیف دیا جائے،ہم مالی حالات کو دیکھ کر پالیسی بنا رہے ہیں۔

ہم سولر،کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں جس سے بجلی کے نرخ کم ہوں گے۔ وفاقی کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں اور سرکاری عمارتوں کو سولر پر لایا جائے گا۔600 میگاواٹ کا پہلا منصوبہ آج سرمایہ کاروں کے سامنے رکھا جائے گا جو کم قیمت دے گا،اس کو یہ منصوبہ ایوارڈ کیا جائے گا۔ درآمدی فیول پر بجلی کارخانے نہیں لگائے جائیں گے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے اور سیلاب متاثرین کی تکلیف کم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلی وسائل پر انحصار کر کے مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے عملی کام کا آغاز ہوچکا ہے اور 600 میگاواٹ بجلی پیداوار کے لیے بولی دے رہے ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کا تعین شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔خلیج فارس بجلی سیکٹر میں دلچسپی لے رہا ہے اور شمسی توانائی سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی جبکہ شمسی توانائی کے پہلے منصوبے پر سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے۔سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے پہلے منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی وزیر اعظم کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم نے اس حکومت کے فوجی اور انٹلی جنس

افغانستان کا مسئلہ فوج سے حل نہیں ہوگا:وزیر خارجہ

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں سہ فریقی

امریکہ کا خطے میں جدید ترین ڈرون بیڑے تعینات کرنے کا ارادہ

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:     بحرینی اخبار الایام نے امریکی بحریہ کے پانچویں بحری

سستی گیس سے بجلی بنا کر مہنگی بیچنےوالوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے، مصدق ملک

?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

شیخ رشید نے مریم نواز کو بنایا کڑی تنقید کا نشانہ

?️ 17 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا کہ

خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

?️ 1 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو

سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک، 2 اہم کمانڈر بھی مارے گئے

?️ 21 نومبر 2025لکی مروت (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی

پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں

?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے