?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کا سیاست میں عمل دخل ثابت ہوگیا، فوج کا اندرونی احتساب کا نظام مضبوط ہے، فیض حمید کا ساتھ دینے والوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہئے۔
فیض حمید کو سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فیض حمید اپنی سرکاری اور عسکری حیثیت کا ناجائز استعمال کرتے رہے، میرے خلاف مقدمے میں بھی فیض حمید براہ راست ملوث تھے، سزا پر خوشی کا اظہار نہیں کررہا، فوج جیسے ادارے کی بہت اہمیت ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فوج میں احتساب اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مضبوط نظام موجود ہے، فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث تھے تو وہ اکیلے یہ کام نہیں کرسکتے تھے، کوئی سیاستدان ساتھ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ساتھ دے رہی تھی، جو سیاستدان شامل تھے ان کے خلاف بھی کارروائی .ہونی چاہئے، فیض حمید کی 9مئی واقعہ میں ملوث ہونے کی افواہیں بہت دیر سے موجود ہیں، جو ان کے ساتھ لوگ ملوث تھے ان کا ٹرائل بھی فوجی عدالت میں چل سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بلنکن کے تل ابیب کے سفر کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر خارجہ
ستمبر
یورپی یونین کی جانب سے صیہونی نئی کابینہ کا خیرمقدم
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:کونسل آف یورپ کے صدر نے ایک پیغام میں صیہونی حکومت
جون
عراق کے مصائب کے ذمہ دار امریکہ اور انگلستان
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کے اخبار الخلیج نے عراق اور مغربی رابطے
ستمبر
نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے
مئی
عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے حق میں ہیں یا مخالف؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: 27 بحرینی انجمنوں نے ایک بار پھر اس ملک اور
ستمبر
ٹرمپ کی نوبل انعام حاصل کرنے کی کوشش
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام حاصل کرنے کے لیے
اکتوبر
امریکہ کے پیدا کردہ افراتفری نے دنیا کے عدم استحکام میں اضافہ کیا ہے: بشار الاسد
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سفیروں اور سفارتی مشنوں کے سربراہوں اور وزارت خارجہ کے ملازمین
اگست
مقبوضہ کشمیر: 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ’بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن‘ شروع
?️ 21 اپریل 2023پونچھ: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک نامعلوم حملہ آور کے ہاتھوں
اپریل