🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کی پیشی کا امکان ہے۔
گزشتہ ہفتے فیض آباد دھرنا کیس کے تحقیقاتی کمیشن نے فیض حمید کو دوسری بار طلب کیا تھا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق انہیں جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔
ڈان نیوز کے مطابق کمیشن میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی پیشی کے تناظر میں وزارت داخلہ کے دفتر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گیے۔
اس موقع پر رینجرز اور پولیس کی نفری وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر تعینات کی گئی اور وزارت داخلہ میں صرف متعلقہ افراد کو ہی جانے کی اجازت دیے جانے کا بتایا گیا۔
واضح رہے کہ 15 نومبر کو سپریم کورٹ میں فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2017 کے دھرنے سے متعلق اس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت نے کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیشن میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، 2 ریٹائرڈ سابق آئی جیز طاہر عالم خان اور اختر شاہ شامل ہیں۔
ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو موصول نوٹی فکیشن کے ٹی او آرز کے مطابق کمیشن کو فیض آباد دھرنا اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کے لیے ٹی ایل پی کو فراہم کی گئی غیر قانونی مالی یا دیگر معاونت کی انکوائری کا کام سونپا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو طلب کیا تھا۔
کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3 جنوری کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔
خیال رہے کہ 15 نومبر کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریماکس دیے تھے کہ حکومت کا تشکیل کردہ انکوائری کمیشن سابق وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس کو بلا کر بھی تفتیش کر سکتا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے معاملے پر سماعت کی تھی۔
چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا تھا کہ کسی کو استثنیٰ نہیں، سب کو کمیشن بلا سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا تھا کہ سچ اگلوانا ہو تو ایک تفتیشی بھی اگلوا لیتا ہے اور نہ اگلوانا ہو تو آئی جی بھی نہیں اگلوا سکتا، دھرنے کی تحقیقات کرنے والا انکوائری کمیشن سابق وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس کو بلا کر بھی تفتیش کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیشن جسے بلائے اور وہ نہ آئے تو کمیشن اسے گرفتار بھی کروا سکتا ہے، کمیشن آنکھوں میں دھول بھی بن سکتا ہے اور نیا ٹرینڈ بھی بنا سکتا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی تھی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے چھ عرب ممالک کا اجلاس
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں: چھ عرب ممالک، جنہیں عرب کمیونیکیشن گروپ کے نام سے
جون
آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے، موڈیز کی تنبیہ
🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی
مئی
تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں
مارچ
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط پر عبری اور عربی میڈیا کا ردعمل
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: عربی میڈیا کے مثبت رویے کے برخلاف امریکی طلباء کے
جون
تحریک لبیک پاکستان ایک کالعدم پارٹی ہے
🗓️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم تحریک
اکتوبر
آئینی ترمیم کرنے والے نمائندے چوری شدہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی
🗓️ 13 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا
اکتوبر
دنیا میں صرف میں ہی ہوں جو پیوٹن کو روک سکتا ہوں!:ٹرمپ
🗓️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص
مارچ
لاہور ہائی کورٹ کی مونس الٰہی کے دوست کو بازیاب کرانے کی ہدایت
🗓️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی
جنوری