فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

?️

 اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ تیار کرکے وفاقی حکومت کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق جنرل فیض حمید کو کلین چٹ مل گئی اور انکوائری میں فیض آباد دھرنے کے پیچھے کسی ادارے کے کردار کا سراغ نہ ملا۔

کمیشن نے قرار دیا کہ فیض حمید نے وزیر اعظم کی زیر صدارت میٹنگ میں دی گئی ہدایات پر ہی عمل کیا۔ 22نومبر 2017 کی میٹنگ کے منٹس سے بھی یہی تصدیق ہوئی۔ دھرنے سے نمٹنے کے تمام فیصلوں کی ذمہ داری سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے قبول کر لی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف، احسن اقبال، زاہد حامد ، آفتاب سلطان سے بھی ایجنسیوں کے کردارکا پوچھا گیا۔ تمام متعلقہ گواہان نے کسی بھی ادارے یا شخصیت کے کردار سے انکار کیا۔ لہذا کمیشن کیلئے کسی بھی ایجنسی یا شخصیت کو دھرنے سے جوڑنا ممکن نہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت ابتدائی سطح پر دھرنے کو روک سکتی تھی اور پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کو اسلام آباد تک مارچ کرنے دینے کا فیصلہ نامناسب تھا۔

کمیشن رپورٹ میں راولپنڈی انتظامیہ کی کوتاہیوں کا بھی ذکر کیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی تجویز دی گئی۔

کمیشن نے پیمرا آرڈیننس اور سوشل میڈیا سے متعلق قوانین میں ضروری ترامیم کی بھی تجویز دیتے ہوئے اپنی آبزرویشنز میں کہا کہ ایگزیکٹو کو اپنی ذمہ داریاں خود ادا کرنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ 2017 میں ٹی ایل پی کے دھرنے کی تحقیقات کے لیے فیض آباد دھرنا کمیشن بنایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ

میں ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا: قرقاش

?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:  ابو ظہبی کو امید ہے کہ ویانا مذاکرات کامیاب ہوں

یوکرین اور اسرائیل کو مسلسل ہتھیاروں کی فراہمی کا امریکہ پر اثر؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

چین کا تائیوان کے مسئلے پر امریکہ کو انتباہ

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا

اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی

ایرانی میزائل نے صیہونیوں کا کیا نقصان کیا؟امریکی اخبار کی زبانی

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ایک اینفوگرافی جاری کر کے اسرائیلی خفیہ

ایک ہفتہ سے بھی کم میں صیہونی وزیر کا دوسرا دورہ سعودی عرب

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کرعی پیر کی شب ایک وفد کے

 کیا اردوغان تیسری بار صدارتی امیدوار بنیں گے؟

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:ترکی کی حکمراں جماعت AKPرجب طیب اردوغان کو تیسری بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے