?️
اسلام آباد (سچ خبریں) معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بھارت میں جاری کورونا وائرس کے قہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو مدد کی پیشکش دی ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن سے جاری بیان کے مطابق فیصل ایدھی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ‘ہم کورونا بحران کے باعث بھارت کے عوام پر پڑنے والے اثر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ‘ہمیں آپ کے ملک میں کورونا کے انتہائی سنگین اثرات کا سن کر افسوس ہوا، جہاں عوام کی بڑی تعداد بے حد تکلیف میں مبتلا ہے فیصل ایدھی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ایدھی فاؤنڈیشن کی ہمدردیاں بھارت کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو 50 ایمبولینس اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود رضاکاروں کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن حالات کی سنجیدگی سے واقف ہے اور ہم بھارت کی پوری طرح مدد کے لیے تیار ہیں، جبکہ بھارتی عوام کی مدد کے لیے ہماری ٹیم تمام ضروری سامان کا انتظام کر لے گی۔
چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے خط میں واضح کیا کہ ‘ہم آپ سے کسی معاونت کی درخواست نہیں کر رہے، ہماری ٹیم کو درکار ایندھن، خوراک اور دیگر ضروری سامان کا بندوبست ہم خود کر لیں گے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہماری ٹیم ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، آفس عملے، ڈرائیورز اور معاون عملے پر مشتمل ہےان کا کہنا تھا کہ ‘مجوزہ سروس پر عملدرآمد کے لیے بھارت میں داخلے کی اجازت کے علاوہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے ضروری ہدایات کی درخواست ہے’۔
فیصل ایدھی نے خط میں لکھا کہ ‘ہم آپ کی ہدایت پر کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کسی بھی تشویشناک صورتحال والے علاقے میں اپنی ٹیم تعینات کرنے کے لیے تیار ہیںادارے کے بیان میں کہا گیا کہ فیصل ایدھی اجازت ملتے ہی اپنی خصوصی رضاکار ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہوجائیں گے۔
ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ حالیہ رپورٹس میں بھارتی عوام کو درپیش مشکلات کے بعد ان کی تنظیم نے مدد کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں ایک روز میں دنیا میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے دارالحکومت نئی دہلی سمیت بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے ہسپتالوں نے نوٹسز جاری کیے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ کورونا مریضوں کو زندہ رکھنے کے لیے ان کے پاس صرف چند گھنٹوں کی آکسیجن دستیاب ہے۔
دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹابیس کے مطابق دو تہائی سے زائد ہسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور ڈاکٹروں نے مریضوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔بھارت میں وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث صحت کا نظام بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو ایک ہفتے کے اندر
اکتوبر
12 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں دوسرے فلسطینی کی شہادت
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: آج جمعرات کی صبح آزاد فلسطینی ایمن محسن کو صہیونی
جون
اردن میں نئی امریکی سفیر سب سے بڑی صیہونی حامی
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ عمان
نومبر
سعودی عرب کا اپنا مخصوص جوہری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:ایک سعودی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے
جنوری
احسن اقبال کا اسد عمر کو خط
?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ
اپریل
ایک اپوزیشن جماعت کو ’مجرم‘ قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، الہان عمر
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے
فروری
ایمسٹرڈیم میں کیا ہوا؟
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: ملک کے خلاف برسوں کی جارحیت کے بعد باقی رہ
نومبر
جنین استقامتی آپریشن قابضین کے ساتھ تنازعات کا آغاز ہے: فلسطینی
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی گروہوں نے جنین میں الجلمہ کراسنگ کے قریب
ستمبر