فیاض الحسن نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید

?️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا ہے کہ آلِ شریف کے دھوکے اور فراڈ کا تذکرہ ہر طرف ہو رہا ہے۔جعلی اندراج کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کے جعلی شناختی کارڈ کا ایشو سامنے آیا ہے، کوئی ان کی ویکسینیشن کا اندراج کرا کے چلا گیا۔فیاض چوہان نے کہا کہ جس نے یہ کرایا اس نے سوچا ہو گا اپنے سے بڑے گرو کا شناختی کارڈ استعمال کروں، جس نے یہ کیا اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 18-2017ء ان کا آخری سال تھا، ہونا یہ چاہیئے تھا کہ آخری سال یہ کنٹرول کرتے اور اپنی پرفارمنس بہتر بناتے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 18-2017ء میں پوری دنیا میں ان پر لعن طعن کی جا رہی تھی، میں سو فیصد درست ڈیٹا آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی اندراج کرنے والے کو سزا ملے گی، الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ رولز بنانا، قانون بنانا نہیں، قانون بنانے کا کام پارلیمنٹ کا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن بھی اپنے دائرہ اختیار میں رہے۔

مشہور خبریں۔

تحریک انصاف الیکشن کیسے لڑیگی،سینیٹر ہمایوں مہمند نے پلان سی بتا دیا

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی پلاننگ کیا ہو

بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے

?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ

شہید سید حسن نصراللہ جاودان رہیں گے: یمن

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہید سید حسن

بدعنوانی کے الزام میں 159 سعودی عہدیدار گرفتار

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:سعودی حکام نے رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے الزام

سردیوں میں غزہ کے مہاجرین کی مشکلات؛ ہزاروں خیمے سیلاب کی نذر

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے دفاع مدنی کے مطابق شدید سردی کے باعث مہاجرین

حکومت کی معاشی ٹیم ناکام نظر آرہی ہے

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم

برطانوی عوام کو اس سال سردی اور بھوک کا سامنا

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے

ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری

?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے