اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انتخابی معاملات پرالیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتخابی معاملات پرالیکشن کمیشن سےہرممکن تعاون کرے گی۔ الیکشن میں چیئرمین الیکشن کمیشن اور ارکان کاکرداربہت اہم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کا الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹنگ پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ احسن قدم قرار دیتے ہوئے کہا پارلیمان کےفیصلےتمام اداروں کےلیےمقدم ہیں، الیکشن میں چیئرمین الیکشن کمیشن اور ارکان کاکرداربہت اہم ہے، حکومت انتخابی معاملات پرالیکشن کمیشن سےہرممکن تعاون کرے گی۔
گذشتہ روز الیکشن کمیشن حکام کی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سےملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں ای وی ایم اسٹوریج سےمتعلق بات چیت کی گئی اور مختلف مقامات پر ای وی ایم اسٹوررومز کے لیے بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں1ارب 20 کروڑکی لاگت سےفیلڈدفاترکی تعمیر ، الیکشن کمیشن کےڈیٹابیس اسٹوریج سےمتعلق امور اور پروجیکٹ مینجمنٹ کی جگہ سےمتعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
پلاننگ کمیشن نے جنوری،فروری میں اسٹوریج منصوبے کی منظوری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کےمنصوبےکی مکمل حمایت کریں گے۔الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پروجیکٹ کے لئے بڑی اکیڈمی بنانے اوت پروجیکٹ مینجمنٹ کیلئے20افراد کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کی حامی تنظیم کی فیس بک کے خلاف شکایت
فروری
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا
اکتوبر
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
مئی
ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ایک ہی بار ہوں، وزیر داخلہ
مارچ
عراقی مظاہرین نے ترک سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا
جولائی
کابل میں 2خواتین جج ہلاک
جنوری
صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات
مئی
امریکی اسکولوں میں مسلح تشدد میں ڈرامائی اضافہ
اگست