🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کے خلاف نازیبا الفاظ اور الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے معذرت خواہی کر لی ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کو گالی نہیں دی میں اپنے الفاظ پر معذرت خواہ ہوں۔
الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا الفاظ اور الزامات کے معاملے میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت ہوئی۔فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے کہا کہ اپنے الفاظ پر معذرت چاہتا ہوں، میں نے کسی کو گالی نہیں دی، میں معذرت کرتا ہوں۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نے فواد چوہدری کو ہدایت کی کہ جو آپ کہہ رہے ہیں، تحریری طور پر جمع کرا دیں۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے روبرو کہا کہ میں خود وکیل ہوں، شو کاز نوٹس کے چکر میں پڑنا نہیں چاہتا۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکیل تو عدالت سے لڑائی نہیں کرتے، عدالت کے اندر لڑائی ہوتی ہے، باہر لڑائی نہیں ہوتی۔
فواد چوہدری نے جواب دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کا ذاتی احترام ہے، میں کابینہ کا ماؤتھ پیس ہوں، اکثر باتیں وہ کرتا ہوں جو میرے الفاظ نہیں ہوتے۔ممبر الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ جو آپ کہہ رہے ہیں وہ تحریری طور پرجمع کرا دیں۔
مشہور خبریں۔
کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں 17 منزلہ آئی ٹی ٹاور بنے گا
🗓️ 4 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ
نومبر
فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
اگست
افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں نظر انداز
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی
اکتوبر
بلوچستان حکومت نے ملازمین سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
🗓️ 5 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے مطالبات کے حق
اپریل
ٹرمپ کی توہین عدالت
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف فحش فلموں کے اداکار
مئی
آزادی تک ایک قدم؛مأرب کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی
مارچ
پی ٹی آئی سے سینیٹ کا ٹکٹ کسے ملے گا؟ ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے
🗓️ 4 فروری 2021اسلام آباد: حکمران جماعت تحریک انصاف سے سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے
فروری
کیا جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے؟
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر مذاکرات
اگست