فواد چوہدری کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیر قانون کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے فواد چوہدری کا بطور وزیر قانون کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ فواد چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا۔فواد چوہدری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت تبدیلی،تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لے گا۔کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔اسلام آباد ، کراچی ، لاہور میں لیگل افسران تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔وزارت قانون و انصاف کے افسران کو فرائض بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایف آئی اے کو شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سازش میں ملوث افراد کے خلاف بغاوت مقدمات درج کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ حکومت نے متحدہ اپوزیشن کے قائدین اورپاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن پر بیرون ملک فنڈنگ کے ذریعے حکومت گرانے کا الزام لگایا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن قائدین اورمنحرف پی ٹی آئی ارکان پرغداری کے مقدمات قائم کرنے پرمشاورت شروع کر دی گئی ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں اور مقدمات قائم ہوتے ہی اپوزیشن قائدین اور منحرف ارکان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آصف زرداری، فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی قانونی ٹیم نے غداری کے مقدمات قائم کرنے کی مخالفت کی اور حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت ایسے کسی اقدام سے گریز کرے۔ذرائع کے مطابق ایک رکن نے وزیراعظم سے کہا ایبسلوٹلی ناٹ۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ ایران سے بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں؛امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ !

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے ایران سے متعلق

میکرون اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کن مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں؟

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور

وزیراعظم کے دوست ملکوں کے سربراہوں سے رابطے ہوئے۔ عطا تارڑ

?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا

صیہونی فوج ہائی الرٹ

?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے صہیونی

ڈار سے علی لاریجانی کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری

بحیرہ جاپان کے پانیوں میں روسیوں کا وسیع بحری تجربہ

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:المیادین کے مطابق روسی ذرائع نے بحیرہ جاپان کے پانیوں میں

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہدائے گائوکدل سرینگر کو خراج عقیدت

?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے

ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ دیا، ہیرا پھیری کے الزام نے شدت اختیار کر لی

?️ 14 نومبر 2025 ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے