?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک سے پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدید کہیں ہمارے جج صاحبان کو کمپنیاں کی ایک دوسرے کےخلاف لڑائیوں سےعلیحدہ رہنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشی ہےسندھ ہائیکورٹ نےٹک ٹاک سےپابندی کافیصلہ واپس لے لیا، دنیامیں اس وقت ٹیکنالوجی کی جنگ چل رہی ہے، کمپنیاں ایک دوسرے کےخلاف پروپیگنڈاکر رہی ہیں، ہمارے ریگولیٹری ادارے اور جج صاحبان کو اس لڑائی سےعلیحدہ رہنا چاہئے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدید کہیں۔
یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دیا اور پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔
خیال رہے 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک معطل کرنےکاحکم دیاتھا ، بیرسٹر اسد اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ،غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے اور پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہوئی۔
مشہور خبریں۔
کیا ایلون مسک صدر ٹرمپ کے مشیر بنیں گے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل رپورٹ کے مطابق مسک، جو ٹیسلا اور
مئی
کیا نیتن یاہو غزہ جنگ ہار چکے ہیں؟صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
غزہ میں موت ایک عام چیز بن چکی ہے
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے مصائب زدہ جغرافیہ میں
اپریل
ٹرمپ خاندان ایک ماہ میں 2 ارب ڈالر کماتا ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے
مئی
جو کچھ امریکہ نے فلوجہ اور موصل میں کیا ہم غزہ میں کر رہے ہیں:اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ
?️ 24 اگست 2025جو کچھ امریکہ نے فلوجہ اور موصل میں کیا، ہم غزہ میں
اگست
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم میں آسٹریلیا برابر کا شریک ہے:حماس
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ آسٹریلیا اور
مارچ
عرب محقق: امریکہ چاہتا ہے کہ لبنانی فوج اسرائیل کی محافظ بن جائے
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے سیاسی مسائل کے ایک محقق نے لبنان
اگست
امریکہ اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی؛امریکی مطالبات میں اضافہ
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے امریکہ اور یوکرین کے درمیان ہونے والے
اپریل