اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پاکستان میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔پاکستان کی قوتِ خرید بھارت سے بہتر ہے، تیل باہر سے خریدنے کی صورت میں قیمت بھی بڑھے گی۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی قوتِ خرید بھارت سے بہتر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مستری اور مزدور کی دیہاڑی بھی 3 گنا بڑھ گئی ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی، یہی اصول باقی درآمدات کے لیے بھی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر سے صحافی نے کہا کہ آپ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت چھوڑنے کی بات کی تھی جس پر اسد عمر نے انکار کر دیا۔اسلام آباد میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تومیں وزیر نہیں رہوں گا۔اسد عمر نے جواب دیا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلبا کے قافلے پر حملہ
مئی
یوکرین میں کشیدگی میں کمی کی کوئی امید نہیں
مارچ
اربیل میں موساد پر حملے سے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج انڈیکس منہدم
مارچ
200 امریکی افغانستان چھوڑنے کے خواہاں
اکتوبر
کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
جنوری
صیہونی ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی
نومبر
نمازی مسجد میں ماسک کا استعمال کریں: مولانا طاہر اشرفی
اپریل
پسماندہ علاقوں کو پاکستان کے ساتھ اوپر لائیں گے:وزیراعظم
دسمبر