فواد چوہدری کا تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پاکستان میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان  دیتے ہوئے کہا پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔پاکستان کی قوتِ خرید بھارت سے بہتر ہے، تیل باہر سے خریدنے کی صورت میں قیمت بھی بڑھے گی۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی قوتِ خرید بھارت سے بہتر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مستری اور مزدور کی دیہاڑی بھی 3 گنا بڑھ گئی ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی، یہی اصول باقی درآمدات کے لیے بھی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر سے صحافی نے کہا کہ آپ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت چھوڑنے کی بات کی تھی جس پر اسد عمر نے انکار کر دیا۔اسلام آباد میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تومیں وزیر نہیں رہوں گا۔اسد عمر نے جواب دیا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان سے ایک عرب اسلامی ملک نے 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 26 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  انگریزی اخبار میں شائق کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان

شیریں مزاری گرفتاری کیس: ’حکومت کی کوشش ہے کہ عدالتی رٹ کو شکست دی جائے‘

?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری سے

حزب اللہ کے خوف سے صہیونی پاور کمپنی کا عجیب و غریب عمل

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کی بجلی کمپنی

حماس کے رکن: اسرائیل نے جنگ کو بھڑکا دیا، لیکن اسے بجھانے کی کنجی اس کے پاس نہیں ہے

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف

ایران انٹرنیشنل چینل کے رپورٹر کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے اخراج

?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ایران انٹرنیشنل دہشت گرد چینل کی رپورٹر مریم رحمتی کو منگل

یوکرین کے جوابی حملے کیسے ہوں گے؛امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی آرمی چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یوکرینی

ترکی میں اردگان کے خلاف وسیع مظاہرے

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کے شہر استنبول کے کارتل اسکوائر پر ہزاروں ترکوں نے

کیا قطر بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے ؟

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر میں طالبان حکومت کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے