🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے اپوزیشن کے سارے پلان ناکام ہو گئے ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم پاکستان کا بنایا ہوا ہےایم کیو ایم کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیا اور پارلیمنٹ میں اسے منظور بھی کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے بھی اسے منظور کیا۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس بل کو ایم کیو ایم کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیاجبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کیا۔پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حیثیت کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ مانگے تانگے کی سیاست کی ہے، اُن کے پلان اے، بی اور سی ناکام ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ حکومت پر اعتماد ہے لیکن وہ گھبرا رہے ہیں، چاہتے ہیں عدم اعتماد کا اظہار بند کمروں میں ہی کر لیں، ایوان میں نہ کرنا پڑے۔خالد مقبول صدیقی نے بیرسٹر فروغ نسیم کی وزارت کو بھی ڈس اون کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس ایک ہی وزارت ہے، دو دو وزارتیں لے کر نہیں بیٹھے ہوئے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے گوہر تابش کا استعفی قبول کر لیا
🗓️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم
ستمبر
مشرقی شام میں امریکہ کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ دیر الزور کے بعض مقامی ذرائع نے
جولائی
عرب لیگ کا مسجد الاقصی کے ساتھ اظہار یکجہتی
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:عرب لیگ نے فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے ساتھ اپنی مکمل
اگست
غزہ اس وقت مظلوم ہے، لیکن اسرائیل نہیں ہے: اردگان
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی صورتحال کے بارے
اکتوبر
یمنی ڈرونز اور انہیں گرانے والے امریکی میزائلوں کی قیمت
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کو یمنی ڈرونز کو گرانے والے میزائلوں کے اخراجات
دسمبر
مہلک مشنوں پر جانے والی خطرناک خواتین
🗓️ 7 فروری 2021سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے طویل عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں
فروری
اقوام متحدہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے امتیازی سلوک کے خلاف سخت کارروائی کرے
🗓️ 22 مارچ 2021روم (سچ خبریں) انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ سے فلسطینیوں
مارچ
ہم صہیونیوں کے ساتھ مسلسل 6 ماہ کی لڑائی کے لیے تیار ہیں: حماس
🗓️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے سیاسی بیورو
اپریل