فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے  تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں ، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں ، لانگ مارچ ہو ، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے ، جس کا کام عوام کو صرف دھوکا دینا ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے ، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں ، سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے ۔

یاد رہے پی ڈی ایم کے صدر اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے ہاتھوں عام آدمی کی یہ حالت ہوچکی ہے کہ اسلام آباد کے پارلیمنٹ لارجز کے سامنے لوگوں نے اپنے بچے برائے فروخت کے بورڈ لگا رکھے ہیں ان سے اپنے بچوں کی بھوک نہیں دیکھی جاتی۔

اس صوبے میں ایک پولیس اہلکار اپنے بچے کو بیچنے کیلئے اپنے افسر کے سامنے درخواست دے رہا ہے، مان بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کررہے ہیں ، ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا یہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ہے، یہ حکومت ناجائز، نالائق اور نااہل ہے ، ہم نے اگر وطن کو موجودہ بحران سے نہ نکالا اور ناجائز ناپاک حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو پاکستان کی سلامتی کا سوال پیدا ہوگا ۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کو خطے کی سلامتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں

🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے بدھ کے روز کہا کہ

ایران نے مزاحمتی تحریک کی حمایت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے:حماس

🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایران

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

🗓️ 7 مارچ 2022 (سچ خبریں)پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ناراض ارکان سے

امریکہ نے اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے تائیوان کا سہارا لیا ہے:چینی سفیر

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:ماسکو میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ سرد

بائیڈن غزہ جنگ میں نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کیوں کرتے ہیں؟

🗓️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: حال ہی میں غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کا

غزہ کے لوگوں کے قتل میں مصنوعی ذہانت کا دخل

🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے معتبر ذرائع ابلاغ میں

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ

 میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2886 تک پہنچ گئی  

🗓️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:میانمار میں آنے والے 7.7 ریکٹر کے شدید زلزلے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے