?️
لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسیں سردی کے موسم میں عوام کیلئے ایک نعمت ثابت ہو رہی ہیں اور پنجاب کے شہری سستی اور لگژری سفری سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا عام آدمی وزیراعلیٰ مریم نواز کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے پر دعائیں دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر منصوبہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہے، جبکہ ماضی قریب میں پنجاب کے عوام کو بزدار اور گوگی جیسے لوگوں نے جھانسہ دیا، پنجاب میں دوبارہ عوام کی نمائندہ حکومت آنے سے ترقی اور خوشحالی بھی واپس آ گئی ہے۔
صوبائی وزیرِ نے کہا کہ اب پنجاب کے ہر ضلع میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے، جو لوگ سٹریٹ موومنٹ چلانے آئے تھے، آج وہ تحفظِ کرسی موومنٹ کی فکر میں مبتلا ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی، اڈیالہ کا مستقل رہائشی جیل میں فرسٹریشن کا شکار ہو چکا ہے اور اس کی انتشاری سیاست کے باعث اس کے اپنے لوگ بھی اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اردن اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی تاریخ
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کو سیاسی جغرافیہ کی خصوصیات، برطانوی پالیسیوں سے قربت
اپریل
اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
?️ 16 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق
اگست
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی سیاست سے عمران خان کو فائدہ ہوا
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
اپریل
عمران خان کے بیانیے سے پہنچنے والے نقصان کے اثرات دہائیوں تک برداشت کرنے پڑیں گے،رانا ثناءاللہ
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
مادورو نے نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر کو شیطانی جادوگر قرار دے دیا
?️ 15 اکتوبر 2025مادورو نے نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر کو شیطانی جادوگر قرار دے
اکتوبر
عمران خان میانوالی سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
جنوری
جرمنی کی یونیورسٹیوں کے 2 ہزار طلبہ نے استعفے کی درخواست دی
?️ 15 جون 2024سچ خبریں:مغربی ممالک کی طاقتور صیہونی لابی اس حکومت کے جرائم کی
جون
تل ابیب کا بن گورین ہوائی اڈہ بند
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں جاری کشیدگی کے باعث بن گورین ایئرپورٹ
نومبر