?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شعبہ توانائی میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی، اس سے ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک وسائل سے مالامال ہے، نوجوان افرادی قوت پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، باصلاحیت پاکستانی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں، فرسودہ نظام کو جدید، ڈیجیٹل اور مؤثر گورننس کے نظام میں تبدیل کرنا ترجیح ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ وزیر توانائی اویس لغاری اور انکی ٹیم قابل تعریف ہے، نظام کی تبدیلی کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی معاونت ضروری ہے، وزارت بجلی کی اصلاحات، نقصانات میں کمی اور بچت باقی وزارتوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔
وزیر اعظم نے وزارتوں کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے اور گورننس کی بہتری کی تجاویز سے متعلق کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ کمیٹی باقی وزارتوں و اداروں کی تنظیمِ نو سے متعلق قابل عمل تجاویز کو حتمی شکل دے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بھوک مرنے والوں کی چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے قتل
مارچ
امریکی حکومت کے کون سے حصے بند ہوں گے؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: جوں جوں امریکی کانگریس میں بجٹ بل کی منظوری کی
ستمبر
حکومتی وفد کی چوہدری برادران سے ملاقات
?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی وفد پیر کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ ملاقات
مارچ
یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی
اپریل
فلسطینی قیدی مغربی کنارے تک کیوں نہیں پہنچے؟
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:کچھ تجزیہ کاروں نے چھ فلسطینی اسیروں کی عظیم کامیابیوں کا
ستمبر
سیزفائر معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ اسحق ڈار
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے
اکتوبر
کوئی پائلٹ نیتن یاہو کے طیارے کو اڑانے کو تیار نہیں
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 نے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ
مارچ
اس ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے معاشی استحکام آئے گا، مفتاح اسمٰعیل
?️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
اگست