لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اشیاء کی قیمتوں میں ناجائز اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔رمضان پیکج اور سبسڈی کا فائدہ ہر حال میں عوام تک پہنچایا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف دے رہی ہے، حکومت پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عمل کیلئے متحرک ہے، وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج اورسبسڈی کا فائدہ ہرحال میں عوام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو قیمتوں میں استحکام کیلیے فلورملز ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، گرانفروشوں کے خلاف 31 ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں، 2 ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج اور 5 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور ان پابندیوں کا اطلاق 17 مئی تک رہے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 144 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 224 ہو چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز
نومبر
پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، افغان شہریوں کیلئے جڑواں شہر نو گو ایریا قرار
مارچ
نواز شریف وطن واپس آئیں گے مگر اس کا پنجاب حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف
جنوری
شہر مزار شریف میں دھماکہ
اگست
ٹرمپ کو لگتا ہے جنرل سلیمانی کے قتل میں اسرائیل نے انھیں استعمال کیا:امریکی اخبار
دسمبر
یمن کے خلاف مغربی حملوں پر روس کا ردعمل
فروری
جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر صدارت کے قابل نہیں: امریکی عوام
اگست
شہباز شریف وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں:شہباز گل
جنوری