فرخ حبیب کابلاول زرداری کے بیان پر ردعمل

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) فرخ حبیب نے پی پی چیئرمین بلاول زرداری کے  بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 13 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی عوام کو صحت کارڈ تک نہ دے سکی اور نہ ہی راشن سپورٹ پروگرام میں سندھ حکومت اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نےبلال بھٹو کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  راشن سپورٹ پروگرام میں بھی سندھ حکومت اپنا حصہ نہیں ڈال رہی جبکہ پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت عوام کو صحت کارڈ دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کےخطاب پر رد عمل دیتے ہوئےپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹے ہیں، یہ ریلیف کے نام پر تکلیف دیتے ہیں۔ بلاول نے کہا کہ تین سالوں میں گیس کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ کرکے 30 فیصد ریلیف مذاق ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  عمران خان آج بھی اپنی ناکامیوں کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں، عوام کو لالی پاپ نہیں بلکہ عمران خان سےحساب چاہیے، آج کے خطاب کا نتیجہ بھی پچھلےخطاب کی طرح کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30 فیصد سبسڈی انتہائی کم اور بہت تاخیر سے دی گئی ہے، 20 کروڑ عوام کو تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

سی این این: ٹرمپ جلد از جلد ایرانی حکام سے ملاقات کے خواہاں ہیں

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو حکم دیا ہے

پنجاب کے انتخابات پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن نے گورنر سے وقت طلب کرلیا

?️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

یہودی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی، مصر نے شدید مذمتی بیان جاری کردیا

?️ 20 جولائی 2021قاہرہ (سچ خبریں) یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی

تل ابیب کے دفاع کی قیمت؛ کیف آگ کی زد میں

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیست حکومت کا حملہ اگرچہ جوہری مسئلے کے بہانے تھا،

واشنگٹن کا مقصد ہے سوڈان میں بحران کو بڑھانا

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سوڈان میں فوج اور

پاک فوج کے سربراہ سعودی عرب روانہ

?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے

تل ابیب-واشنگٹن سیکورٹی تعاون خطرے میں

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی

مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے کی صورتحال

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی فوج کے البوکمال بارڈر کراسنگ پر ایک ٹرک پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے