?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث ملک کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان اور علماء کرام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خون خرابہ نہیں چاہتے، امن وسلامتی ہر ایک کے مفاد میں ہے، ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے، علمائے کرام کا وفد حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان پل کا کام کرسکے تو یہ قابل قدر ہوگا،وزیراعظم اور علما کرام نے اتفاق کیا کہ ملک اس وقت تشدد کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے سفیر سے متعلق اپنا مئوقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنا ہمارے لیے نقصان دہ ہے۔
یورپی ممالک میں پاکستان کی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالر ہے، ایسا مطالبہ ماننے سے یورپی مارکیٹ پاکستان کیلئے بند ہوجائے گی، مطالبہ ماننے سے پاکستان میں صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان ایسی کسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کررہا ہے، موجودہ صورتحال کا فائدہ مخالفین کو پہنچ رہا ہے۔ ذرائع جیوٹی وی کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں علماء کرام نے بعض وزراء کے مذہبی معاملات میں مداخلت پر اعتراض کیا، علماء کرام نے فواد چودھری اور مولانا طاہر اشرفی کی موجودگی میں ملاقات سے انکار کیا،وزیراعظم کی ہدایت پر دونوں ملاقات میں شریک نہیں ہوئے، ملاقات کے دوران ایک وزیر کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا، حساس مذہبی معاملات ہوں تو وزراء محتاط بیانات دیا کریں۔
جس پر وفاقی وزیر نے فوری کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا اور شیڈول پریس کانفرنس بھی نہیں کی، علماء کرام کے اعتراض کے بعد طے شدہ پریس کانفرنس وزیرمذہبی امور نے کی. ملاقات کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی علمائے کرام سے ملاقات ہوئی، حکومت نے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے 12رکنی کمیٹی قائم کردی، علمائے کرام نے معاملے کے حل کیلئے تعاون کا اظہار کیا۔ علماء کرام نے کہا کہ مظاہرین سے بھی تحمل کی درخواست ہے، حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا سعد الحریری کی جائیداد پر قبضہ
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی ولی عہد نے
ستمبر
حزب اللہ کے خوف سے صیہونی ریپڈ ری ایکشن بٹالین کی تشکیل
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے وجود میں آنے کے
ستمبر
عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال ہماری نظر میں ہے:روس
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان
مئی
پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی وزیر توانائی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکالنے
جون
فلسطینوں نے صہیونیوں کو جنین سے فرار ہونے پر مجبور کیا
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی خصوصی یونٹوں نے آج منگل کی صبح فوجی گشت
اپریل
کیا ٹرمپ اور ہریس میں پھر سے مناظرہ ہوگا؟
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر
F16 خریدنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مثبت ہیں: آنکارا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آج جمعہ
اگست
تیونس کے صدر: مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے
?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کے صدر نے اعلان کیا کہ مسئلہ فلسطین پوری
اگست