فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں سے بات چیت کسی صورت نہیں ہوگی. تحریک انصاف

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں سے بات چیت کسی صورت نہیں ہوگی.

 تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رﺅف حسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان لوگوں کی جانب سے پیشکش کو مضحکہ خیز قرار دیا جن کے پاس ثالثی کا کوئی اختیار یا اعتبار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مذاکرات کی پیشکش کی وہ جعلی اور چوری شدہ مینڈیٹ کے ذریعے مسلط کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مجرموں کو قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے کا اختیار نہیں اور نہ ہی مفاہمت کی گنجائش ہے انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت مینڈیٹ چوروں سے مذاکرات نہیں کرینگے. انہوں نے کہا کہ اختیارات کے بغیر مذاکرات کی پیشکش کا پرچار کرنے کے بجائے اس مینڈیٹ کی چوری پر قوم سے معافی مانگنا چاہیے اور مینڈیٹ حقیقی نمائندوں کو واپس کرنا چاہیے یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اپنی پریس کانفرنس میں مذکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ مفاہمت اور مذاکرات پر زور دیا.

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت نے ہمیشہ میثاق معیشت اور جمہوریت کی ضرورت پر زور دیا‘نون لیگ کی پارٹی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا چاہتی ہے. مصدق ملک کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ( ن) کے راہنماﺅں بشمول خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور شہبازشریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا تھا انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ نون کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے تو کیا تحریک انصاف امریکہ اور ڈونلڈ لو سے مذکرات کرنا چاہتی ہے؟.

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں

🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے

🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آ باد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی

90 سے زائد ممالک کی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے 90 سے زائد رکن ممالک نے ایک بیان

ترکی میں زلزلہ؛ حکومت نے 130 افراد کے گرفتاری وارنٹ جاری کئے

🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ پیر کو آنے والے مہلک زلزلے کے چھ روز بعد

امریکہ نے خاموشی سے افغان تارکین وطن کے ویزے کے شرائط تبدیل کئے

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:   cbsnews نے اطلاع دی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے 90

ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر

🗓️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں

یمن کی انصاراللہ سے یورپی یونین کوکیا تشویش ہے؟

🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے ایک بار

بائیڈن کا سعودی عرب کا دورہ؛ انسانی حقوق کا توانائی کے ساتھ معاہدہ

🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس نے بالآخر منگل 14 جون کو جو بائیڈن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے