?️
اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائزر ویکسین کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس کی تعداد محدود آئی ہے، فائزر ویکسین حج پر جانیوالے اور ورک ویزہ ہولڈر اور بیرون ملک تعلیم کیلئے جانیوالے طلبا کو لگے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ تیزی سے ویکسین کا عمل مکمل ہو، کوروناکی وجہ سے مالز کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے ، ہم چاہتے ہیں کاروبار پورا ہفتے کھلیں مگر بغیرویکسین یہ ممکن نہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ویکسین لگوانی چاہیے ، اسلام آبادویکسین لگوانے کی تعداد میں سرفہرست ہے ، قومی اہمیت کا کام شروع کرنے پر اسلام آبادچیمبر مبارکبادکامستحق ہے۔
این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر میں 1700ویکسی نیشن سینٹر کام کررہےہیں، ویکسی نیشن کے بغیر بندشیں ختم کرنا ممکن نہیں ہے، ملک کے بڑے فلاحی اداروں کو بھی شراکت دار بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، پسند کی ویکسین کا مسئلہ صرف پاکستان نہیں ہر جگہ ہے، دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین چین سے ایکسپورٹ ہورہی ہے۔
فائزر ویکسین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان میں فائزر ویکسین کی تعداد اس وقت محدود آئی ہے، فائزر ویکسین حج پر جانیوالے اور ورک ویزہ ہولڈر کو لگے گی، فائزر ویکسین بیرون ملک تعلیم کیلئےجانیوالے طلبا کو بھی لگے گی۔
کورونا صورتحال سے متعلق اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں منفی 7فیصدگروتھ ہوئی ہے، ہمارے ہاں وبا کے پھیلاؤمیں کنٹرول رکھا گیا ہے ، 14ماہ بعد کسی مال میں آیا توعجیب لگ رہا تھا ، پاک ویک ویکسین بھی عوام کو سپلائی ہوناشروع ہورہی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی صیہونی حکومت کی منظم حمایت
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بین اینڈ جیریز کمپنی نے مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں
اگست
غزہ میں زخمیوں کی غیر انسانی حالت
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ غزہ کے شہری مراکز پر قابض حکومت کے وحشیانہ
اکتوبر
تاریخ کے بدترین الیکشن؛ کنول شوزب کی زبانی
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے
جون
اسرائیلی فوج بیمار فوجیوں کو بھی میدان جنگ میں بھیجتی ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج فوج
مئی
پاک فوج کے کمانڈر کا پہلا مشن
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے باخبر ذرائع نے ملکی فوج کے نئے کمانڈر کی
دسمبر
9 مئی توڑ پھوڑ: پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اسد قیصر کی درخواست ضمانت خارج
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی کو
جون
امریکہ یوکرین میں جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے:چینی میڈیا
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:چینی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین اور روس کے
مارچ
سائنس دانوں کی امریکہ کے بجائے چین میں رہنے کو ترجیح
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم کے شائع کردہ اعداد و شمار
اپریل