غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 237 فیصد بڑھ گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی میں 237 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور یہ حجم اسی عرصے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد کے برابر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی بینک نے غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ممالک منتقلی میں نرمی کردی ہے، مالی سال 2023 کے دوران منافع کے کم اخراج پر سرمایہ کاروں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی جبکہ ماہرین معیشت نے اس پالیسی کو سرمایہ کاری مخالف قرار دیا تھا۔

تاہم، منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نرمی کے باوجود رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد 17 فیصد گر گئی۔

یہ یقین کیا جاتا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) بھی غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کے اخراج پر سخت کنٹرول کی پالیسی کو تنقید کی نگاہ سے دیکھتا ہے، گزشتہ اور موجودہ دونوں حکومتوں کی کوشش ہے کہ معاشی بحالی کے حوالے سے آئی ایم ایف کی جاری کردہ ہدایات اور تمام شرائط کو پورا کیا جائے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 75 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا منافع باہر منتقل ہوا، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 22 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا، یہ 53 کروڑ 42 لاکھ ڈالر یا 237.4 فیصد اضافہ ہے۔

زیرہ جائزہ مدت کے دوران منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی 82 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے معمولی کم رہی، منافع کی منتقلی صرف 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم رہی، اس کا مطلب ہے کہ ڈالرز کی آمد ملک میں اس کی طلب کو پورا کرنے میں مددگار نہیں، ڈالرز کا انتظام کرنے کے بعد مرکزی بینک کے پاس 8 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں، لیکن یہ قرضوں ہر سود کی ادائیگی اور تجارتی خسارے کا بوجھ برداشت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔

اپریل میں یور بانڈز کی مدت پوری ہونے پر ادائیگی کے لیے ایک ارب ڈالر کی ضرورت ہے، جبکہ اس مدت کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی امید ہے، اس کا مطلب ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں تبدیلی نہیں آئے گی۔

شعبہ جاتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ منافع مینوفیکچرنگ کے شعبے سے 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا بیرون ملک بھیجا گیا، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران محض 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

صرف چار شعبوں میں منافع کا بڑا اخراج نوٹ کیا گیا، جس میں مینوفیکچرنگ، ہول سیل اور تجار ت (19 کروڑ 73 لاکھ ڈالر)، بجلی اور گیس (11 کروڑ ڈالر) اور مالیات اور انشورنس (10 کروڑ 50 لاکھ) ڈالر شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری غزہ میں خون کی ندیوں کو روکے:غزہ کی حکومت

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی حکومت کے انفارمیشن آفس نے غزہ میں صیہونی

کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے

عاطف اسلم کا  فلسطینی عوام کے حق میں  آواز بُلند کرنے کا مطالبہ

?️ 14 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینی عوام کے

گزشتہ ایک سال میں 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی اپنے ملک واپسی

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور واپسی کے امور کے

امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کے قتل کا انکشاف

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:شمالی کیلیفورنیا میں ریلی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ

چین کی داؤس کانفرانس میں سعودی وفد

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:چین مشرق وسطیٰ کے ساتھ تعاون کو گہرا کر رہا ہے

مہنگائی کی وجہ سے کئی دفعہ مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی: وزیراعظم

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

ایران امریکہ جوہری مذاکرات کا مستقبل

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات عالمی سطح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے